1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت: کرائم رپورٹر کے قتل پر صحافیوں کا احتجاج

14 جون 2011

آج منگل کو سینکڑوں صحافیوں نے ممبئی کی سڑکوں پر نکل کر ایک مشہور اخبار کے کرائم رپورٹر کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے فیڈرل پولیس سے اس کیس کی مکمل چھان بین کا مطالبہ کیا۔

بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں جرائم پیشہ گروہوں سے خطرات لاحق ہیںتصویر: AP

ممبئی کے جنوبی علاقے میں واقع اسٹیٹ گورنمنٹ کی بلڈنگ کی طرف بڑھتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں نے قتل ہونے والے صحافی ’جیو ترموئی دے‘ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں۔ یہ افراد بھارت کے مشہور Tabloid ’مِڈ ڈے‘ کے مدیر کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

’جیو ترموئی دے‘ معاشرے کے جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں بہت کُھل کر لکھا کرتے تھے۔ انہیں گزشتہ ہفتے کے روز بھارت کے اقتصادی اور تفریحی مرکز ممبئی کے شمالی نواحی علاقے ’پو وائی‘ میں دن دھاڑے اُن کے گھر کے نزدیک چار نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کی دوپہر’جیو ترموئی دے‘ اپنے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر پیچھے سے حملہ کیا اور ان کے جسم کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ بھارتی صحافی کو پانچ گولیاں لگیں۔56 سالہ ’جیو ترموئی دے‘ کو فوراً ہی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

لوکل پولیس قابل بھروسہ نہیں: بھارتی صحافیتصویر: UNI

اب تک کسی بھی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے تاہم پولیس اس بارے میں جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ کیا اس مجرمانہ کارروائی کے پیچھے ’ آئل مافیا‘ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ’مِڈ ڈے‘ کے مدیر ’دے‘ نے ایسے جرائم پیشہ گروہوں کے بارے میں متعدد آرٹیکلز لکھے تھے، جو حکومت کی طرف سے سبسیڈائزڈ شدہ مٹی کے تیل کو ٹینکروں سے چوری کر کے مہنگے داموں بازار میں بیچا کرتے ہیں۔

دریں اثناء خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو ایک بیان دیتے ہوئے ایک صحافی ’جیتن دسائی‘ نے کہا ’ہم چاہتے ہیں کہ ’مِڈ ڈے‘ کے ایڈیٹر ’جیو ترموئی دے‘ کے قتل کی تفتیش ’سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن‘ سی بی آئی کرے۔ ہمیں مقامی پولیس پر قطعاً اعتبار نہیں ہے‘۔ اس صحافی نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند سالوں سے اس ریاست میں 125 صحافیوں کو دھمکیاں دی گئیں یا ان پر حملے کیے گئے تاہم ان کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

بھارت کے’سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن‘ سی بی آئی کی ایک تفتیشی کارروائیتصویر: AP

دریں اثناء امید کی جا رہی ہے کہ مقامی میڈیا غالباً اس معاملے کو ممبئی ہائی کوررٹ میں اٹھائے گا اور اس بارے میں وفاقی سطح پر چھان بین کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انگریزی زبان میں چھپنے والے مختصر اخبار ’ مِڈ ڈے‘ کے مطابق مقتول صحافی ’جیو ترموئی دے‘ گزشتہ 22 برس سے اس اخبار کے لیے بحیثیت ’ تفتیشی رپورٹٹنگ ایڈیٹر‘ کام کر رہے تھے۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں