1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کے تمام دیہات کو بجلی پہنچا دی گئی، حکومتی دعویٰ

29 اپریل 2018

بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے تمام دیہات کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب کئی دیہات کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر تحریر کیا ہے کہ یہ حکومتی دعویٰ درست نہیں ہے۔

India UDC Electricity
تصویر: Murali Krishnan.

بھارتی حکومت کے مطابق سارے ملک کے دیہات کو بجلی کی فراہمی کا عمل وزیر اعظم نریندر مودی کی دی گئی مہلت سے بارہ روز قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے سابقہ الیکشن سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اُن کی حکومت ہر گاؤں کو بجلی فرہم کرے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق سن 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی حکومت نے ایک بہت بڑے سنگ میل کو عبور کیا ہے اور نتيجتاً مودی کو انتخابات میں دیہی عوام کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔

جرمنی میں غریب اور بےگھر افراد کی تعداد میں اضافہ کیوں؟

آزادی کے ستر برس، پاکستان اور بھارت اب کہاں کھڑے ہیں؟

بھارتی اقتصادی ترقی: دلت، قبائلی اور مسلمان سب سے پیچھے

بھارت: قلی کی پانچ نوکریاں اور سینکڑوں گریجویٹ امیدوار

بھارت، براعظم ایشیا کی تیسری بڑی اقتصادیات کا حامل ملک ہے اور اس کو برسوں سے بجلی کی شديد کمی کا سامنا رہا ہے۔ صنعتوں اور ہسپتالوں کو ڈیزل سے چلنے والے جنریٹروں سے بجلی فراہم کی جاتی رہی ہے۔

نریندر مودی نے اپنے ملک کے سبھی دیہات کو بجلی فراہم کرنے پر اِسے ملکی ترقی میں ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ تمام دیہات کو بجلی کی فراہمی مکمل کرنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نے اٹھائیس اپریل کی شام میں اعلان کیا کہ ملک کے انتہائی دور دراز شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں آخری ہے، جسے بجلی فراہم کرنے کی بنیادی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔

مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ اٹھائیس اپریل کو بھارت کے بے بہا لوگوں کی زندگیوں میں ہمیشہ رہنے والی تبدیلی پیدا کر دی گئی ہے۔ اہم انتخابی وعدے کی تکمیل پر بھارتی حکومت کے وزراء نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیراعظم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

بھارت کو گزشتہ برسوں سے بجلی کی شديد کمی کا سامنا رہا ہےتصویر: CC / kevindooley

نئی دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق جب سن 2014 میں نریندر مودی نے منصبِ وزارتِ عظمیٰ سنبھالا تھا تو سارے ملک میں اٹھارہ ہزار 452 دیہات بغیر بجلی کے تھے۔ حکومت کے مطابق بھارت کے تقریباً چھ لاکھ دیہات کو اب بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کے ساتھ دیہات کو منسلک کر دینے سے بجلی کی فراہمی کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔ اسی طرح بعض لوگوں نے حکومتی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے گاؤں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک ٹویٹ اتر پردیش کے دلیپ گپتا نے کیا ہے، اُن کے مطابق ابھی تک ہر ایک گاؤں کو بجلی فراہم نہیں کی جا سکی ہے اور ایسے دیہات میں اُن کا گاؤں بھی شامل ہے۔

نئی دہلی: امارت اور غربت کا سنگم

03:00

This browser does not support the video element.

ع ح ⁄ ع س⁄  روئٹرز

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں