1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہاسرائیل

بھینسا مالک کے ہاتھ سے رسی چھڑا کر اسرائیلی بینک میں گھس گیا

22 اگست 2022

اسرائیل میں تل ابیب سے جنوب مشرق کی طرف واقع ایک قصبے میں ایک بھینسا اپنے مالک کے ہاتھ سے اپنی رسی چھڑا کر ایک مقامی بینک میں گھس گیا، تو بینک ملازمین خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ اٹھے۔

یہ واقعہ تل ابیب کے قریب اسرائیلی قصبے اللد کے صنعتی علاقے میں پیش آیاتصویر: picture-alliance/AP Photo/D. Ochoa de Olza

تل ابیب سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر بائیس اگست کو قبل از دوپہر پیش آیا۔ تل ابیب کے نواح میں اللد (Lod) نامی قصبے کے ایک صنعتی علاقے کی کار پارکنگ میں ایک بھینسے نے اپنے مالک کے ہاتھ سے اپنی رسی چھڑا کر اس پارکنگ میں بھاگنا شروع کر دیا۔

بُل رننگ کے شوقین ’خطرے کے کھلاڑی ‘

اس دوران یہ بھاری بھرکم  لیکن بپھرا ہوا جانور مختلف سڑکوں سے ہوتا ہوا، بھاگتا بھاگتا ایک مقامی بینک میں بھی داخل ہو گیا۔ اس جانور کو یکدم بینک میں دیکھ کر وہاں موجود ملازمین گھبرا گئے اور اپنی نشستوں سے بھاگ اٹھے۔

بعد میں اسرائیلی اخبار 'ہایوم‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی جاری کر دی، جس میں اس بھینسے کو بینک کی عمارت کے اندر خوفزدہ حالت میں بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

اس واقعے کے بعد اس بھینسے کا مالک قریب آدھ گھنٹے بعد بینک میں پہنچا تو فوراﹰ ہی مقامی محکمہ حیوانات کے کارکنوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔ انہوں نے اس جانور کو ایک گن کی مدد سے بے ہوش کرنے والا ٹیکہ لگایا اور نیم بے ہوش ہو جانے کے بعد اسے بینک سے باہر نکالا۔

بل فائٹنگ ، ثقافتی رنگ یا ظالمانہ شوق

بعد ازاں بینک لیومی نامی مالیاتی ادارے کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی نقصان تو نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا، ''لیکن بینک کے اندر اس خوف زدہ بھینسے کو اندھا دھند بھاگتے دیکھنا واقعی ڈرا دینے والا منظر تھا۔‘‘

م م / ع ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں