1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بیجنگ پیرالمپکس : پاکستانی ایتھلیٹ نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

عاطف توقیر10 ستمبر 2008

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے بیجنگ پیرا لمپک مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر کے اس میگا ایونٹ میں پاکستانی نقطہ نظر سے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔

تصویر: AP

کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کے بعد چین کے شہر بیجنگ ہی میں ہونے والے پیرا لمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔حیدر علی نے6.44 میٹر کا جمپ لگا کریہ تمغہ اپنے سینے پر سجایا ۔

بیجنگ میں موجود پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ عمران جمیل شامی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ حیدر علی طلائی تمغہ بھی اپنے نام کر سکتے تھے تاہم ابتدائی راؤنڈ کی ایک جمپ میں مسترد کئے جانے پر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئے۔ عمران شامی نے کہا کہ پیرالمپکس میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔اس سے قبل بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل جیتنے میں ناکام رہے تھے۔


دوسری طرف پاکستان کی چار رکنی پیرا الپک ٹیم میں شامل ویٹ لفٹر نوید احمد کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر انٹرنیشنل پیرا المپک کمیٹی نے نوید احمد پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ جسمانی طور پر معذور افراد کے اولمپک مقابلوں میں کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی ایتھلیٹ اپنے ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہا ہواور اس پر پابندی لگائی گئی ہو۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں