1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمبیلجیم

بیلجیئم، سیکس ٹریفکنگ کی تفتیش کے دوران 25 افراد گرفتار

8 فروری 2023

حکام کو شبہ ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق ایک ایسے گروہ سے ہے جو مبینہ طور پر چینی خواتین کو یورپ لا کر جنسی استحصال کا نشانہ بناتا ہے۔

Belgien Polizeieinsatz in der Nacht
تصویر: John Thys/AFP/Getty Images

بیلجیئم کی پولیس نے چین سے خواتین کو جسم فروشی کے لیے اسمگل کرنے کے  شبے میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بیلجیئم میں فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں بیلجیئم میں 26 مقامات کے علاوہ ہسپانوی شہروں ایلیکینٹ اور بارسلونا میں بھی چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں۔

ٹک ٹاک کے ذریعے خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث مشتبہ گروہ گرفتار
حکام کے مطابق 25 زیر حراست افراد میں سے ایک مشتبہ شخص کو اسپین میں گرفتار کیا گیا، جسے بیلجئیم کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ باقی زیر حراست افراد میں تین بیلجیئم اور 21 چین کے شہری شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کے بیلجیئم کے شہروں اینٹورپ، چارلیروئی، لووین، نیوفچیٹاؤ اور برسلز میں چھاپوں کے دوران مبینہ طور پر اسمگلنگ کا شکار 20 افراد کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے، جو تمام چینی شہری ہیں۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق ان میں سے کچھ خواتین کو اسپیشلائزڈ رسیپشن سینٹرز میں پناہ دی گئی ہے۔

پاکستانی لڑکیاں چین کیسے اسمگل کی جاتی ہیں؟

03:08

This browser does not support the video element.


مبینہ جنسی اسمگلنک کے گروہ کی تفتیش


بیلجیم میں پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں چینی جسم فروشوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ جس جرائم پیشہ تنظیم کی تفتیش کر رہے ہیں وہ مبینہ طور پر چین میں خواتین کو بھرتی کر کہ یورپ لاتی ہے، جہاں ان کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق ان خواتین کو عموما ’نجی طور پر جسم فروشی‘ کی سروسز فراہم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے اور ان سے ان کی کمائی بھی جبراﹰ لے لی جاتی ہے۔

جرمنی میں مہاجر خواتین کو جسم فروشی پر مجبور کرنے والا مافیا
اس جرم میں مبینہ طور پر ملوث افراد آن لائن ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں جہاں گاہک خواتین کے ساتھ ملاقاتیں بک کرا سکتے ہیں، اور سیکس ٹریفکنگ کے کے لیے بھی ہوٹل یا کوئی اور جگہ آن لائن بک کی جاتی ہے۔
پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اس جرم کا شکار خواتین کو ’اکثر یورپ میں گھمایا‘ جاتا ہے جبکہ ان میں سے کئی کے پاس وہاں رہائش اختیار کرنے کے درست کاغذات بھی نہیں ہوتے، جس سے کی وجہ سے انہیں اس مبینہ جرائم پیشہ گروہ پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔  
پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ اس گروہ بہت بڑی رقم جمع کر کہ قانونی اور غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک منتقل کر چکا ہے۔
بیلجیئم حکام کے ساتھ اس تفتیش میں یورپی یونین کی ایجنسی فار کرمنل جسٹس کوآپریشن، یا یوروجسٹ، اور یورپی یونین کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی، یا یوروپول  بھی شامل تھیں۔
م ا/ ر ب (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں