1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بی جے پی کشمیر کی ریاستی حثیت بحال کرے گی، بھارتی وزیر اعظم

19 ستمبر 2024

نریندر مودی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انتخابات میں اپنی جماعت کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سری نگر کے دورے پر ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج آٹھ اکتوبر کو متوقع ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تصویر: Sipa USA/picture alliance

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے آج 19 اگست کو سری نگر پہنچ گئے۔  نئی دہلی کی جانب سے 2019 میں اس متنازعہ علاقے کی نیم خود مختار حثیت ختم کیے جانے کے بعد  یہ اس علاقے میں منعقد کرائے جانے والے پہلے انتخابات ہیں۔

مودی ایک ایسے وقت میں سری نگر کا دورہ کر رہے ہیں، جب وہاں نئی دہلی کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کی شدید عوامی مخالفت پائی جاتی ہے۔ بھارت کی جانب سے پانچ سال قبل اٹھائے جانے والے اقدام نے اس خطے کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے علیحدہ آئین کو بھی معطل کر دیا اور سابقہ ​​ریاست کو وفاق کے زیر انتظام دو علاقوں لداخ اور جموں کشمیر میں تقسیم کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ  اس علاقے میں غیر مقامی افراد کے لیے زمین اور ملازمتوں کے حصول پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کر دیا تھا۔

کشمیر میں الیکشن، ووٹروں کے تاثرات

02:43

This browser does not support the video element.

سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

 سری نگر کے اہم تجارتی مرکز میں مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کرنے کے لیے حکام نے خاردار تاریں بچھائیں اور سڑکوں پر چوکیاں کھڑی کر دیں۔ مسلح نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار  علاقے میں گشت کر رہے تھے، اسنائپرز اور شارپ شوٹرز کو پنڈال کے قریب عمارتوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

مودی نےریلی سے خطاب میں اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''ہم نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ ہم (خطے کی) ریاست کا درجہ بحال کریں گے۔ صرف بی جے پی ہی اس عہد کو پورا کرے گی۔‘‘  کشمیر  1947 میں برطانوی راج سے آزادی کے بعد وجود میں آنے والی دو ریاستوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا مرکز رہا ہے۔ کشمیر کے کچھ حصوں کا انتظام ان دونوں ممالک کے پاس ہے لیکن دونوں ہی پورے کشمیر کی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔

یہ مودی کا حالیہ دنوں میں  اس مسلم اکثریتی علاقے کا دوسرا انتخابی دورہ تھا، جس میں وہ انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے مہم چلا رہے رہیں۔  ان انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ بدھ کے روز ہوئی اور اس میں ٹرن آؤٹ اچھا رہا تھا۔ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے مودی حکومت کی جانب سے کشمیر سے متعلق کی گئی آئینی اور انتظامی تبدیلیوں کو کالعدم کرنے کے لیے جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مودی نے جنوبی ڈوڈا ضلع میں اسی طرح کی ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ پولنگ کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد کیے جائے گا۔ یہ عمل لاجسٹک وجوہات اور علاقے میں ممکنہ تشدد کو روکنے کے لیے فوجیوں کے نقل و حرکت کی وجہ سے تعطل کا شکار بھی ہوا تھا۔ انتخابی نتائج کا اعلان آٹھ اکتوبر کو متوقع ہیں۔

ش ر ⁄ اب ا (اے پی)

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات: امیدیں اور امکانات کیا ہیں؟

05:11

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں