یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ تائیوان کی خود مختار حیثیت چین کی آنکھوں میں کانٹا بن کر چبھتی ہے۔ دوبارہ اتحاد کی چینی دھمکی نے اس ریاست میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ تائی پے حکومت بین الاقوامی پشت پناہی کی تلاش میں ہے۔
اشتہار
تائیوان کی صدر سائی اِنگ وین نے کہا ہے، ’’ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی برادری صورتحال کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے ہماری مدد کرے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خطرے میں گھری کسی جمہوری ریاست کے ساتھ تعاون نہ کیا جائے یا اس کی مدد نہ کی جائے تو سوال پیدا ہے کہ اگلی باری کس ملک کی ہو گی۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ایک حالیہ بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی۔
شی جن پنگ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ اس حقیقت کو جھٹلانا ممکن نہیں کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور دونوں جانب کے لوگ اتحاد کے متمنی ہیں۔ چینی صدر کے مطابق تائیوان کو چین میں شامل کرنے کے لیے طاقت بھی استعمال کی جا سکتی ہے لیکن پرامن اتحاد بڑی ترجیح ہو گا۔
صدر سائی اِنگ وین نے چین پر تائیوان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کے بقول بیجنگ حکومت ایک خاص مقصد کے حصول کے لیے یہ مہم چلا رہی ہے، ’’اس سے چین کے ارادوں کو پتا چلتا ہے کہ وہ تائیوان میں حکومت کے بجائے حزب اختلاف کی جماعتوں سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس کا مقصد جمہوری عمل کو تہہ و بالا کرتے ہوئے اور ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔‘‘
بیجنگ حکومت ’ون چائنا پالیسی‘ کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتی ہے۔ تائیوان نے 1949ء میں خانہ جنگی کے بعد بیجنگ حکومت سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
چین میں نیا سال کتے کے نام
چین میں موسم بہار فیسٹیول سے پہلے ٹریفک نظام اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ جمعے سے شروع ہونے والے نئے چینی سال کو رواں برس کتے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ہر چینی شہری کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچ جائے۔
تصویر: Reuters
ہنگامی صورتحال
یکم فروری سے چھ ہفتوں کے لیے چین میں نقل و حمل کے حوالے سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ سن دو ہزار سترہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ساتھ تقریبا تین بلین افراد نے نقل و حمل کے ذرائع استعمال کیے تھے۔ رواں برس نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔
تصویر: Reuters/China Daily
ہر طرف گاڑیاں ہی گاڑیاں
اگر گاڑی کے ذریعے اپنے آبائی گھر جایا جائے تو ہمسائے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ذاتی گاڑی چین میں کامیابی اور امارت کی علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر ہر کوئی اپنی ذاتی گاڑی پر سفر کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/J. Haixin
مل کر سفر کریں
چین میں یہ نیا رجحان ہے کہ ایک ہی شہر جانے والے مسافر مل کر ایک گاڑی پر سفر کرتے ہیں۔ اس کے لیے ڈی ڈی نامی ایک ویب سائٹ ہے جہاں خود کو رجسٹر کروایا جا سکتا ہے۔ جس کی گاڑی میں جگہ ہو، وہ دوسرے مسافر کو کم پیسوں کے عوض ساتھ لے لیتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/D. Qing
بسوں کے ذریعے طویل سفر
طویل سفر بسوں کے ذریعے سستا پڑتا ہے۔ یہ بس خوش قسمتی کی علامات سے سجائی گئی ہے۔ گولڈن رنگ والا یہ نشان رواں برس بھی خوش قسمتی کی علامت ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/C. Feibo
تیز اور تیز ترین ٹرینیں
حالیہ چند برسوں میں چین نے انتہائی کامیابی کے ساتھ تیز رفتار ٹرینوں کا افتتاح کیا ہے۔ ملک بھر میں تقریبا دس ہزار سے زائد کلومیٹر کا فاصلہ اب تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا جا سکتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/H. Jinkun
ٹکٹ حاصل کرنے کی جدوجہد
ٹکٹ کی مشینوں پر کم ہی لوگ دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع پر ٹکٹ حاصل کرنے کی اصل جنگ انٹرنیٹ پر جاری رہتی ہے۔ ان دنوں چینی ریلوے کی ویب سائٹ کو بعض اوقات ایک ہی دن میں 150 ارب سے زائد مرتبہ وزٹ کیا جاتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/Photox
ریلوے اسٹیشنوں پر ثقافتی شو
مسافروں کی تھکاوٹ دور کرنے اور انتظار کا وقت بہتر طور پر گزارنے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر ہی ثقافتی شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تصویر: picture alliance/Imaginechina/L. Junxi
کتے کا سال
چین میں رواں سال کو کتے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ تاہم کتوں کو سامان کی تلاشی اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔