پاکستان میں کئی ماہ کے سکون کے بعد رواں ہفتے یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ حملے کیے گئے ہیں جن میں خودکش حملے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری پاکستانی طالبان سے الگ ہونے والے ایک گروپ جماعت الاحرار اور دولت اسلامیہ کی طرف سے قبول کی گئی ہے۔ اس تازہ کارروائی کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کراچی سے ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار رفعت سعید کی رپورٹ