1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تازہ فضائی حملے، حلب میں 141 شہری ہلاک

22 نومبر 2016

حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں حکومتی فوج کی طرف سے کی جانے والی تازہ کارروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران 141 شہری لقمہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں اٹھارہ بچے بھی شامل ہیں۔

Syrien Kämpfe zwischen IS und Rebellen bei Allepo
تصویر: Getty Images/AFP/Z. Al-Rifa

خبر رساں ادارے روئٹرز نے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی اور شامی فوج کی فضائی کارروائیوں میں مشرقی حلب میں تازہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران ہی مختلف پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم ازکم ایک سو اکتالیس شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

حلب میں بدترین تباہی، اقوام متحدہ کے مندوب شام میں

حلب پر حکومتی بم باری میں ’ستائیس شہری ہلاک‘
باغیوں نے حلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، روس

لندن میں قائم اس غیر سرکاری تنظیم ’سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کے مطابق حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر تازہ شیلنگ اور فضائی حملوں کی وجہ سے اٹھارہ بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔ حلب میں شامی اور روسی جنگی طیاروں نے گزشتہ منگل کے دن سے اپنے حملوں کو بحال کر دیا تھا، جس کی وجہ سے سینکڑوں شامی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق اس تازہ عسکری کارروائی میں ستاسی باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

آبزرویٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ باغیوں کی طرف سے حکومتی اہداف پر کیے جانے والے حملوں میں بھی سولہ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں دس بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ باغیوں نے یہ حملے مغربی حلب میں کیے۔

آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ منگل کے دن سے بحال ہونے والی اس تازہ فوجی کارروائی میں مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شہری علاقوں اور طبی مراکز میں بھی کوئی امتیاز نہیں کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے مشرقی حلب میں فضائی بمباری کی وجہ سے تمام مرکزی ہسپتال بری طرح متاثر ہو گئے تھے، جس کے باعث زخمیوں کے علاج میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث ایک ملین افراد محاصرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ چھ ماہ قبل ایسے افراد کی تعداد نصف ملین بتائی گئی تھی۔ تاہم جولائی کے بعد سے صرف حلب میں ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس خانہ جنگی میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے شام میں جاری اس بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والی انسانی المیے کی صورتحال کو انتہائی پریشان کن قرار دے دیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ شامی فوج شہریوں پر حملوں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عالمی طاقتیں اس تنازعے کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں۔

حلب ’کہ شہر تھا عالم میں روزگار‘

01:01

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں