ایک آزاد تبت کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف چینی پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایک سو افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔ اِن واقعات کے خلاف احتجاج کے طور پر بدھ 19 مارچ کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جلا وطن تبتی حکومت کے لیڈروں نے دھرنا دیا اور عالمی برادری سے تبت کے معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی۔