1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تحریکِ طالبان پاکستان کا مبینہ دہشت گرد کراچی میں گرفتار

19 مارچ 2010

پاکستان میں سیکورٹی فورسز نے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد اسمٰعیل محسود کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کر لیا ہے۔

تصویر: picture alliance / dpa

سلامتی ادارے کے اہلکاروں کے مطابق اسمٰعیل محسود کو خفیہ اداروں نے اس اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کیا کہ وہ کراچی میں دہشت گردانہ کاررایئوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں نے ان سے اسلحہ بھی برامد کیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس اس سے پہلے بھی کئی مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر چکی ہےتصویر: DW

اس سے پہلے بھی گزشتہ ماہ کراچی سے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بلدیہ ٹاؤن سے پکڑے جانے والے نائب عبدالغنی برادر قابل ذکر ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ملا عمر کے نائب ہیں۔ ملا عمر اور عبدالغنی برادر کا تعلق افغانستان پر روسی حملے کے دور میں قائم ہوا تھا اور جب طالبان نے کابل فتح کیا تو برادر کو کابل کاکمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

رپورٹ: بخت زمان

ادارت: کشورمصطفیٰ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں