1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترکی میں ایک سو سے زائد افراد کی گرفتاری کے احکامات

2 جولائی 2019

ترکی میں حکام نے مزید 122مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ استنبول، ازمیر اور قونیا کے دفتر استغاثہ کے مطابق یہ افراد 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث تھے۔

Türkei Polizeikräfte
تصویر: picture-alliance/dpa/T. Berkin

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ازمیر سمیت 17 دیگر صوبوں میں چھاپے مارے ہیں۔ ان 122 افراد میں چالیس حاضر سروس فوجی بھی شامل ہیں جبکہ کچھ کو ماضی میں ہی فوج سے نکال دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ آخری خبریں آنے تک ان میں سے 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انادولو کے مطابق انتظامیہ کو یقین ہے کہ مشتبہ افراد سے گولن تحریک کے ارکان نے فون کے ذریعے رابطے کیے ہیں۔

تصویر: picture-alliance/AP Photo/B. Ozbilici

انقرہ حکام کا الزام ہے کہ جولائی 2016ء میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے مسلم مبلغ فتح اللہ گولن نے تیار کی تھی۔ گولن 1999ء سے امریکی ریاست پینسلوینیا میں مقیم ہیں۔ ناقدین کا خیال ہے کہ یہ گرفتاریاں ظالمانہ ہیں اور ساتھ ہی یہ شبہ بھی ظاہر کیا ہے کہ مشتبہ افراد کو ان کے قانونی حق سے بھی محروم رکھا جائے گا۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں اور اب تک 77 ہزار سے زائد افراد کو اس سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل بھیجا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ سول اور ملٹری سروس کے تقریباً ڈیڑھ  لاکھ ملازمین کو ان کی نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ گولن تحریک کے مشتبہ ارکان کے خلاف کارروائیاں بھی مسلسل جاری ہیں۔

مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ صدر ایردوآن کی حکومت اس ناکام فوجی بغاوت کو مخالفین کوکچلنے کے لیے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک پارلیمان کے اندرونی مناظر

00:29

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں