1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ترکی میں روسی سیاحوں کو ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہیں

30 اپریل 2022

روسی سیاح ترکی میں ملکی کارڈ سے رقوم خرچ کرنے کے مجاز ہیں اور یہ ’میر‘ پے منٹ سسٹم کو وسعت بھی دے گا۔ ایسا کرنے سے ترک حکومت کا یہ فعل مغربی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کے مساوی خیال کیا گیا ہے۔

Russland Kreditkarten für das MIR Bezahlsystem
تصویر: picture-alliance/dpa/Sputnik/A. Filippov

ترکی اپنی سیاحتی شعبے کو فعال کرنے کی کوشش میں ہے اور اس کو ایک مرتبہ پھر کورونا وبا سے قبل کی سطح پر لانا چاہتا ہے۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد اب ملکی معیشت کو کسی حد تک استحکام مل رہا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ترکی کا بھاری انحصار روسی گیس، تجارت اور سیاحت پر ہے۔ ترکی روسی سیاحوں کی ایک من پسند منزل قرار دی جاتی ہے۔

ترکی کو غیر ملکی سیاحوں کی شدید کمی کا سامنا

ترکی مغربی دفاعی اتحاد کا رکن ہے لیکن اس نے روس پر عائد پابندیوں کو تسلیم نہیں کیا اور اس کا حصہ بھی نہیں بنا۔ اس کی ایک بڑی وجہ ترک روسی تعلقات میں پائی جانے والی گہرائی ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے باوجود انقرہ اور ماسکو کے درمیان پرجوش روابط موجود ہیں۔ ان دوستانہ روابط کے باوجود ترکی میں قائم صدر رجب طیب ایردوآن حکومت نے بھاری افراطِ زر کی وجہ سے اناج اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

امریکی پابندیوں کے بعد ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں آپریشن بند کر دیا ہےتصویر: Indranil Aditya/NurPhoto/picture alliance

ترک معاشی مبصرین کے مطابق سیاحتی صنعت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے فرق کو کم کرنے کے لیے اہم ہے۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کارڈ‍ز سے ادائیگی ممکن نہیں رہی اور اب ترکی نے اس کا متبادل تلاش کیا ہے۔

روسی سیاح 'میر‘ کارڈ سے ادائیگی کر سکتے ہیں

امریکا کے کارڈ سے ادائیگی کرنے والے بڑے اداروں ماسٹر کارڈ اور ویزا نے روس میں امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد اپنے آپریشن معطل کر دیے ہیں۔ ترکی نے روسی سیاحوں کو ترکی کی سیاحت کے دوران ویزا اور ماسٹر کارڈ کے متبادل کے طور پر روس کے ادائگیوں کے نظام میر کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

میر سسٹم کے تحت ادائیگی کے حوالے سے ترکی کے وزیر مالیات و خزانہ نور الدین نیباطی کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور اس میں کہا گیا کہ روسی سیاحوں کو اپنا ملکی پے منٹ کارڈ استعمال کرنے میں پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ روسی پے منٹ نظام کے دو کارڈ میر اور ٹرائے ہیں۔ ٹرائے صرف ملک کے اندر اور میر کارڈ کسی بھی جگہ استعمال ہو سکتا ہے اور حالیہ ایام میں اس کارڈ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جرمنی میں عالمی سیاحتی میلہ شروع

میر کارڈ کیا ہے؟

روس نے سن 2014 میں اپنا ادائیگیوں کے نظام کو متعارف کرایا تھا اور اس کا نام میر رکھا گیا۔ روسی زبان میں میر کے معنی امن ہیں۔ کریمیا کے روس میں ضم کرنے کے دوران روسی کاروباری حضرات نے اس کا استعمال شروع کیا تھا۔ رفتہ رفتہ میر کارڈ کئی غیر ممالک میں متعارف کرایا گیا۔

روسی سیاحوں کا ترک شہر انطالیہ میں من پسند کریملن ہوٹلتصویر: Alexander Demianchuk/TASS/picture alliance / dpa

اس وقت یہ کارڈ کم از کم بارہ ممالک میں قبول کیا جاتا ہے۔ ان ملکوں میں آرمینیا، کرغیزستان، ازبکستان، تاجکستان، جنوبی اوسیتیا، ابخازیہ، قزاقستان، بیلاروس، قبرص، ترکی اور ویتنام بھی شامل ہیں۔ ترکی میں اس کارڈ سے ادائیگی کی ذمہ داری ترکی کے زراعت بینک اور وقف بینک نے سنبھال رکھی ہے۔ سن 2021 کے اختتام تک میر کارڈ ایک سو تیرہ ملین سے زائد افراد کے زیرِ استعمال بتایا گیا ہے۔

اس کارڈ کے علاوہ روسی سیاحوں کے پاس ترکی میں ادائیگی کا کوئی اور نظام موجود نہیں ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ روس کی یوکرین پر چوبیس فروری کو کی جانے والی چڑھائی کے بعد ہزاروں روسی شہری ترکی پہنچ چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ان روسیوں نے ترکی کو مغربی پابندیوں سے بچنے کا محفوظ مقام تصور کر رکھا ہے۔

سیدا بیلین (ع ح/ رب)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں