ترک برسر اقتدار سیاسی جماعت پابندی سے بچ گئی
30 جولائی 2008ترکی کی اعلی عدالت نے برسر اقتدار جماعت، اے کی پی کے خلاف ملک کی سیکولر بنیادوں، ڈھانچے اور نظام کو زخ پہنچانے کے سلسلے میں دائر مقدمے کو خارج کر دیا ہے۔ مزکورہ مقدمے میں یہ درخواست کی گئی تھی کہ اے کے پر پابندی عائد کی جائے تاہم آئینی عدالت نے اس کیس کی سماعت کے بعد پارٹی پر صرف مالی جرمانہ عائد کیا۔
گیارہ ججوں پر مشتمل اس کیس کی سماعت کرنے والے پینچ میں سے چھ نے پابندی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پانچ نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ اگر مزید ایک جج پابندی کے حق میں ووٹ دے دیتا تو برسر اقتدار جماعت پر مکمل پابندی عائد ہو سکتی تھی۔
ملک کے سیکولر حلقوں نے برسر اقتدار جماعت پر الزام لگایا تھا کہ اے کے پی ملک کے سیکولر تشخص کو ختم کر کے اسلامی نظام کے نفاذ کا ارادہ رکھتی ہے اور اس لئے اس جماعت کی اعلی قیادت پر سیاست میں حصہ لینے پر پانچ سال تک کی پابندی عائد کی جانی چاہئیے۔