1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تيسرے ون ڈے ميں نيوزی لينڈ کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری شکست

عاصم سليم15 دسمبر 2014

پاکستان اور نيوزی لينڈ کے مابين جاری پانچ بين الاقوامی ايک روزہ ميچوں کی سيريز کے تيسرے ميچ ميں پاکستان نے کيوی ٹيم کو 147 رنز سے شکست ديتے ہوئے سيريز ميں اب دو ايک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تصویر: Reuters

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ ميں اتوار چودہ دسمبر کے روز کھيلے گئے تيسرے ايک روزہ ميچ ميں پاکستانی ٹيم کے ليے کپتان کی ذمہ دارياں نبھانے والے مايہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفريدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کيا۔ انجری کے سبب ون ڈے کپتان مصباح الحق کی عدم دستيابی کے نتيجے ميں قائم مقام کپتان آفريدی نے پہلے تو چھبيس گيندوں پر پچپن رنز کی دھواں دار اننگز کھيلتے ہوئے اپنی ٹيم کے مجموعی اسکور کو 364 رنز تک پہنچايا اور بعد ازاں بولنگ ميں بھی نماياں کردار ادا کيا۔

آفريدی نے چھبيس گيندوں پر پچپن رنز کی اننگز کھيلی اور بعد ازاں بولنگ ميں بھی نماياں کردار ادا کياتصویر: Dibyangshu Sarkar/AFP/Getty Images

پاکستان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز ميں سات وکٹوں پر 364 رنز بنائے، جو ايک روزہ کرکٹ ميں پاکستانی ٹيم کا چھٹا سب سے بڑا اسکور ہے۔ پاکستان کے ليے اوپنر احمد شہزاد نے بھی 120 گيندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھيلی۔

ميچ جيتنے کے ليے 365 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کيوی ٹيم کی وکٹيں يکے بعد ديگرے گرتی رہيں اور وہ 38.2 اوورز ميں 217 کے مجموعی اسکور پر ڈھير ہو گئی۔ کيوی ٹيم کے ليے سب سے نماياں کارکردگی کا مظاہرہ کپتان کين وليمسن نے کيا، جنہوں نے چھياليس کی انفرادی اننگز کھيلی۔ پاکستان کے ليے شاہد آفريدی نے سينتيس رنز کے عوض تين کيوی کھلاڑيوں کو پويلين کا رخ دکھايا۔

آفريدی نے ميچ جيتنے کے بعد کہا، ’’سب سے اچھا دفاع، جارحانہ انداز ہی ہونا چاہيے۔ اس ميچ ميں بلے بازوں نے اپنا کردار ادا کيا اور گيند بازوں نے اپنا۔‘‘ ان کے بقول ہر ميچ ايک نيا ميچ ہوتا ہے اور کيوی ٹيم اگلے ميچ ميں واپس آنے کی پوری کوشش کرے گی۔ پاکستان کو آئندہ بھی اسی طرز کی کارکردگی دہرانا ہو گی۔

ميچ کے بہترين کھلاڑی يا مين آف دا ميچ اپنی سنچری کے سبب احمد شہزاد قرار پائے۔

پاکستان اور نيوزی لينڈ کے مابين پانچ ايک روزہ ميچوں کی سيريز اب دو ايک سے پاکستان کے حق ميں ہے۔ سيريز کا پہلا ميچ پاکستان نے جيتا تھا جبکہ دوسرا کيوی ٹيم نے۔ چوتھے اور پانچويں ون ڈيز آئندہ بدھ اور جمعے کے روز ابو ظہبی ميں کھيلے جائيں گے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں