1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھائی لینڈ میں PPP کا پارلیمانی اکثریت کی حمائت کا دعویٰ

25 دسمبر 2007

تھائی لینڈ میں پارلیمانی انتخابات کے ایک روز بعد ان انتخابات کی فاتح جماعت پیپلز پاور پارٹی PPP نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس قابل ہے کہ اپنی قیادت میں پارلیمانی ارکان کی اکثریت کی حمائت رکھنے والی ایک مخلوط حکومت قائم کرسکے۔

سابق وزیر اعظم تھاکشن شینا واترا کے حامیوں کی اس پارٹی نے اعلان کیاہے کہ نو منتخب پارلیمان میں نمائندگی کی حامل کئی دوسری جماعتوں نے اس کے ساتھ مل کر حکومتی اتحادقائم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جس کے بعد اس کے لئے پارلیمان میں جمہوری اکثریت کا حصول کوئی مسئلہ ثابت نہیں ہوگا۔

بنکاک کی 480 رکنی نئی پارلیمان میں پیپلز پاور پارٹی کے نو منتخب ارکان کی تعداد 232 ہے جو قطعی اکثریت سے تھوڑی سی کم ہے۔ امکان ہے کہ اگر نئی حکومت سابق وزیر اعظم شیناواترا کی حامی اسی پارٹی نے بنائی تو اس وقت برطانیہ میں جلاو طنی کی زندگی گذارنے والے اس سیاستدان اور ارب پتی کاروباری شخصیت کے لئے مستقبل قریب میں وطن واپسی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ تھائی لینڈ میں فوج نے گذشتہ برس تھاکشن شیناواترا کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں