پاکستان کے صحرائی علاقے تھر میں اکثر رنگ برنگے مور گھومتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم خشک سالی کی وجہ سے وہاں پائے جانے والے ہندوستانی نیلے مور کی نایاب نسل بقا کے خطرات سے دوچار ہے۔ سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موروں کے تحفظ کے لیے انہیں شیلٹر، پینے کا پانی اور خوراک فراہم کی جارہی ہے۔