1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تھومس کُک ختم، ہزاروں بیروزگار، سیاح پریشان

23 ستمبر 2019

سیاحتی صنعت کی پہچان اور دنیا کی سب سے پرانی اور بڑی برطانوی کمپنی تھومس کُک دیوالیہ ہو گئی ہے۔ تمام پروازیں اور سیاحتی منصوبے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور لاکھوں افراد متاثر ہیں۔

Airbus | Thomas Cook
تصویر: picture-alliance/dpa/TT NYHETSBYRÅN/J. Nilsson

برطانیہ کی مشور ٹُور کمپنی تھومس کک نے اعلان کیا ہے کہ لندن میں بینکوں، قرض فراہم کرنے والے مالیاتی اداروں اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد دیوالیہ ہو گئی ہے۔ اس کے دیوالیہ ہونے کے بعد چھ لاکھ سے زائد سیاحتی منصوبے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اِس وقت ڈیڑھ لاکھ افراد مختلف مقامات پر تھومس کُک کی فراہم کردہ فضائی ٹکٹوں پر سیاحت کے لیے گئے ہوئے ہیں۔

 اس تناظر میں برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ان افراد کی واپسی امن دور میں عام لوگوں کے انخلا کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ثابت ہو گا۔ اس مناسبت سے اقدمات شروع کر دیے گئے ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات پر گئے ہوئے تھومس کُک کے صارفین کے کوائف جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دنیا کی سب سے پرانی ٹور آپریٹر تھومس کک کا لوگوتصویر: Reuters/Illustration/File Photo/T. White

شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے نے بتایا ہے کہ طیاروں کا ایک دستہ تیار کیا گیا ہے اور یہ مختلف مقامات پر پھنسے برطانوی سیاحوں کی پیچیدہ واپسی کے عمل شروع کرے گا۔ اس بیان کے مطابق سیاحوں کی واپسی کا عمل دو ہفتوں کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے اسےایک مشکل مرحلہ قرار دیا ہے۔

تھومس کُک کے دیوالیہ ہونے کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو مالی اعانت فراہم نہ کرنا درست اور جائز فیصلہ تھا۔ جانسن نے واضح کیا کہ ٹُور کمپنیوں کو اپنا کاروبار اس انداز میں بڑھانے چاہیے تا کہ مالی انہدام کا خطرہ کم سے کم ہو۔ انہوں نے ڈیڑھ لاکھ پھنسے ہوئے سیاحوں کو یقینی طور پر واپس لانے کی تصدیق کی ہے۔

سولہ مختلف ممالک میں تھومس کک کے اکیس ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم ہو جائیں گیتصویر: Thomas Cook

برطانوی شہری ہوابازی کی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تھومس کُک نے مزید کارباری سرگرمیاں جاری رکھنا ختم کر دیا ہے اور اس سے منسلک چار ہوائی کمپنیوں کے ہوائی جہازوں کو بھی پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ سولہ مختلف ممالک میں تھومس کک کے اکیس ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ ان میں سے صرف نو ہزار ملازمین برطانیہ میں ہیں۔

تھومس کُک ایک سو اٹھتر سالہ پرانی سیاحتی کمپنی ہے۔ اسے حالیہ کچھ عرصے سے مالی مشکلات کا سامنا تھا اور یہ دو سو ملین پاؤنڈ یا ڈھائی سو ملین امریکی ڈالر کی مدد چاہتی تھی۔ اس مناسبت سے گزشتہ ویک اینڈ پر بات چیت کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن یہ کوشش بےسود رہی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے ادارے کے دیوالیہ ہونے کو ایک سیاہ دن قرار دیا ہے۔

ع ح، ا ا (ڈی پی اے، اے پی)

سیاحت کا عالمی میلہ: گلگت بلتستان کی نمائندگی، دیگر صوبے غیر موجود

03:47

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں