پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب دھماکوں کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑاکا طیاروں نے چار گھروں پر بمباری کی ہے۔ تاہم دو سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے جس ٹھکانے میں گولہ بارود ذخیرہ کیا ہوا تھا، دھماکے وہاں ہوئے ہیں۔