1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 تیرہ تاریخ بروز جمعہ: بدشگون کیوں سمجھا جاتا ہے؟

13 ستمبر 2019

حالانکہ یہ ایک عام سا دن ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کسی ماہ کی تیرہ تاریخ کو جمعے کا دن ہو تو مغربی ممالک میں بہت سے لوگ توہم کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیا واقعی یہ دن بدقمستی کی علامت ہے؟

تصویر: picture-alliance/CPA Media Co.

توہم پرست افراد جمعے کے دن تیرہ تاریخ کو منحوس سمجھتے ہیں۔ صدیوں پرانےان کے عقیدے کے مطابق اس دن بد نصیبی یا بد بختی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ادب اور فلموں میں بھی یہ تاریخ اور دن کئی مرتبہ بدقسمتی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

تاہم اعداد و شمار یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ بھی بالکل دوسرے دنوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا حادثات کی تعداد پر کوئی اثر نہیں۔ اس کے باوجود بہت سے ہوٹلوں میں تیرہ نمبر کمرہ نہیں ہوتا اور جہازوں میں تیرہ نمبر قطار نہیں ہوتی۔ ساتھ ہی بہت سے لوگ اس دن شادی کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔

گزشتہ برس ایک انشورنس ادارے اور عوامی رائے جاننے کے ایک انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر ایک جائزہ مرتب کیا گیا، جس کے مطابق صرف دس فیصد جرمن شہری ایسے ہیں، جنہیں تیرہ تاریخ بروز جمعے سے خوف آتا ہے اور ان کے خیال میں اس دن ان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ ان میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی جرمنی سے ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سروے میں شامل تیس سے انتالیس سالہ افراد میں توہم پرستی سب سے زیادہ ہے۔ یہی افراد اس تاریخ کو احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ دوسری جانب لاطینی امریکی ممالک اور اسپین میں جمعے کی بجائے اگر منگل کو تیرہ تاریخ ہو تو اسے بدقمست دن سمجھا جاتا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں