1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف پونٹنگ اور کلارک کی سنچریاں

14 جنوری 2010

ہوبارٹ میں موجودہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے جبکہ پونٹنگ اور کلارک سنچریا‌ں بنا کر ابھی کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگتصویر: AP

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر، دوسری 52 پر جبکہ تیسری وکٹ 71 کے مجموعی سکور پر گری۔ اس کے بعد کپتان رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے آگے پاکستانی بولر جیسے بے بس ہو گئے۔

پونٹنگ نے کھیل ختم ہونے تک 137 رنز بنائے تھے اور کلارک نے 111۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی پارٹنرشپ میں اب تک قریب 70 اوورز میں 231 رنز بن چکے ہیں۔

ابھی تک ناٹ آؤٹ رکی پونٹنگ نے 159 گیندوں پر جو100 رنز بنائے ان میں 13 چوکے بھی شامل تھے۔ مائیکل کلارک نے اپنی سنچری 188 گیندیں کھیل کر مکمل کی جس میں گیارہ چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد آصف، محمد عامر اور عمر گل اب تک ایک ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس میچ میں سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ انہیں کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ: خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں