1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جارجیا: یورپی یونین کے حامی سو سے زائد افراد کی گرفتاری

30 نومبر 2024

جارجیا نے ہفتے کے روز کہا کہ انتخابات کے بعد کے بحران کے دوران یورپی یونین کی رکنیت کی بات چیت میں تاخیر کے حکومتی فیصلے کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوسرے دن 107 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔

جارجیا میں اپوزیشن کے خلاف پولیس کی کارروائی
جارجیا میں اپوزیشن کے خلاف پولیس کی کارروائیتصویر: Jay Kogler/Zuma/IMAGO

حکمران جارجین ڈریم پارٹی کی 26 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں فتح کے بعد سے بحیرہ اسود کی یہ ریاست ہنگامہ آرائی کا شکار ہے۔ دریں اثناء جارجیا کی وزارت داخلہ نے کہا کہ 107 افراد کو ''پولیس کے قانونی  احکامات کی نافرمانی اور معمولی غنڈہ گردی کے الزام‘‘ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا، ''رات بھر مظاہرین نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر پتھر، آتش بازی، شیشے کی بوتلیں اور دھاتی اشیاء سمیت مختلف چیزیں پھینکیں۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارت داخلہ کے 10 ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔

جارجیا کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو 32 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 43 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔

حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ

گزشتہ جمعرات کو وزیر اعظم Irakli Kobakhidze کی طرف سے کہا گیا، ''جارجیا 2028ء  تک یورپی یونین کے ساتھ الحاق کے مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔‘‘ اپوزیشن کی جانب سے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

جارجیا: روس نواز حکومتی جماعت پارلیمانی الیکشن میں کامیاب

 بعدازاں جارجیا کے وزیر اعظم نے حزب اختلاف اور یورپی یونین کے سفیر پر اپنے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا اور اصرار کیا کہ سن 2030 تک یورپی بلاک میں رکنیت ان کی ''اولین ترجیح‘‘ ہے۔

جارجیا کی پولیس اپوزیشن مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئےتصویر: Irakli Gedenidze/REUTERS

مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اُس کے نامہ نگاروں نے جمعے کو تبلیسی میں پارلیمنٹ کے باہر جمع ہونے والے یورپی یونین کے حامی مظاہرین پر پولیس فائرنگ،  واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال دیکھا۔ جبکہ مظاہرین انڈے اور آتشبازی پھینک رہے تھے۔ پارلیمنٹ کے باہر علاقے کو خالی کرانے کے لیے پولیس کی کوشش کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جارجیا کے ٹی وی اسٹیشن پیرویلی نے کہا کہ اس کا ایک صحافی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔

جارجیا، چین اور یورپ کے درمیان تجارت کا متبادل راستہ

05:48

This browser does not support the video element.

 ایک اور ٹی وی اسٹیشن ''متواری ‘‘ نے رپورٹ کیا کہ جمعہ کو جارجیا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

نئی پارلیمان کا بائیکاٹ

مغرب نواز اپوزیشن جماعتیں نئی ​​پارلیمان کا بائیکاٹ کر رہی ہیں، جبکہ صدر سلوم زورابیشویلی نے ملک کی آئینی عدالت کے ذریعے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی ہے۔ جمعے کی شام قوم سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں، مغرب نواز صدر نے حکمران جماعت کے ساتھ تناؤ کے بارے میں کہا، ''مزاحمتی تحریک شروع ہو گئی ہے۔ میں یکجہتی کے اظہار میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘ صدر کا مزید کہنا تھا، ''ہم اس وقت تک متحد رہیں گے جب تک جارجیا اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا، اپنے یورپی راستے پر واپس آنے اور نئے انتخابات کو محفوظ بنانے کا۔‘‘

جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟

تیس نومبر کو تبلیسی میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیںتصویر: Zurab Tsertsvadze/AP/picture alliance

انتخابی دھوکہ دہی

اکتوبر کے ووٹ کے بعد، جارجیا کے انتخابی مانیٹرنگ کے ایک گروپ نے کہا کہ ان کے پاس بڑے پیمانے پر انتخابی دھوکہ دہی کی ایک پیچیدہ اسکیم کے ثبوت موجود ہیں۔

 برسلز نے انتخابی نگرانی کرنے والوں کی طرف سے رپورٹ کی گئی ''سنگین انتخابی بے ضابطگیوں‘‘ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حکمران جماعت کی طرف سے جمعرات کو متفقہ طور پر Irakli Kobakhidze  کو وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ووٹ دیا گا۔ یہاں تک کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا۔

جارجیا: سابق فوجی نے پانچ افراد کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا

واضح رہے کہ '' ڈیموکریٹک جارجیا‘‘ یا GD پارٹی کو عرف عام میں کوٹسیبی بھی کہا جاتا ہے، اور یہ جارجیا کی ایک روس نواز سیاسی جماعت ہے۔

جمعرات کو متفقہ طور پر Irakli Kobakhidze کو وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ووٹ دیا گاتصویر: Irakli Gedenidze/REUTERS

دریں اثناء ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا، ''تبلیسی میں پولیس کی کارروائیاں پرامن اجتماع کے حق پر ایک اور تعزیری حملہ ہے۔‘‘ فرانس، برطانیہ، یوکرین، پولینڈ، سویڈن اور لتھوانیا ان ممالک میں شامل ہیں، جنہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

 حالیہ برسوں میں، ناقدین جارجین ڈریم پارٹی پر کا الزام لگاتے ہیں،جس نے ملک کو یورپ سے دور اور روس کے قریب کر دیا ہے۔

ک م/ا ب ا (اے ایف  پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں