1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجارجیا

جارجیا: روس نواز حکومتی جماعت الیکشن میں کامیاب

27 اکتوبر 2024

جارجیا کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات میں حکومتی جماعت جارجیئن ڈریم پارٹی کو فاتح قرار دے دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی جماعت نے ووٹوں کی تقریباً تمام گنتی کے بعد 54.9 فیصد ووٹ حاصل کیے
جارجیا کی حکومتی جماعت نے ووٹوں کی تقریباً تمام گنتی کے بعد 54.9 فیصد ووٹ حاصل کیےتصویر: Irakli Gedenidze/REUTERS

اتوار کے روز الیکشن کمیشن نے کہا کہ جارجیا کی حکمران جماعت جارجیئن ڈریم پارٹی نے ہفتے کے روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 54 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔

جارجیائی ڈریم پارٹی کو مغرب کے مقابلے میں روس کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھنے والی جماعت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ لہٰذا یہ نتائج جارجیا کے ان شہریوں کے لیے ایک دھچکا خیال کیے جا رہے ہیں، جو اپنے ملک کو یورپی یونین میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔

جارجیا، چین اور یورپ کے درمیان تجارت کا متبادل راستہ

05:48

This browser does not support the video element.

یورپ کے حامی اپوزیشن اتحاد نے ابتدائی نتائج کو تسلیم نہیں کیا اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

انتخابی اہلکار جیورگی قلندریشویلی نے دارالحکومت تبلیسی میں اعلان کیا کہ حکومتی جماعت نے ووٹوں کی تقریباً تمام گنتی کے بعد 54 عشاریہ نو فیصد ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ چار مغرب نواز جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کو 37.58 فیصد ووٹ ملے۔

جارجیا کی ای یو میں شمولیت کا خواب

جارجیئن ڈریم پارٹی اپنے سیاسی نظریات کے اعتبار سے ایک قدامت پسند اور قوم پرست جماعت خیال کی جاتی ہے۔ اس کی بنیاد ارب پتی بِڈزینا ایوانشویلی نے رکھی تھی اور انہوں نے بڑے پیمانے پر روس میں کاروباری ڈیلز کر رکھی ہیں۔

جارجیئن ڈریم پارٹی کے بانی بِڈزینا ایوانشویلیتصویر: Irakli Gedenidze/REUTERS

جارجین ڈریم پارٹی سن 2012 میں مغرب نواز ایجنڈے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن پچھلے دو سالوں میں اسے یورو اسکیپٹک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کیونکہ، ایک طرف جارجین ڈریم کا کہنا ہے کہ وہ جارجیا کو یورپی یونین میں شامل کرانا چاہتی ہے، لیکن دوسری طرف وہ روس کے ساتھ قریبی تعاون کی بھی حامی ہے۔

برسلز کا کہنا ہے کہ جارجیا کی رکنیت کی درخواست کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ ایسے قوانین کا نفاذ ہے، جن میں روسی قانون سازی کی طرح +LGBTQ حقوق پر بڑے پیمانے پر پابندیاں شامل ہیں۔

ع آ / ا ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)

جارجیا میں عوام سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

02:14

This browser does not support the video element.

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں