1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟

24 مئی 2024

جارجیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک متنازعہ بل کی منظوری کے بعد امریکہ نے جنوبی قفقا ز کے اس ملک پر "جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے" افراد پر ویزا کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

فارن ایجنٹ بل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے
فارن ایجنٹ بل کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئےتصویر: Davit Kachkachishvili/AA/picture alliance

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جارجیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے اس ماہ کے اوائل میں ایک متنازع"غیر ملکی ایجنٹ" بل کی منظوری کی وجہ سے جنوبی قفقاز کے اس ملک پر نئی ویزا پابندیاں عائد کررہاہے اور اس کے ساتھ اپنے تعلقات نیز باہمی تعاون کا "جامع جائزہ" بھی لے رہا ہے۔

نئی ویزا پابندیاں کیا ہوں گی؟

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کے روز کہا کہ یہ پابندیاں ان افراد پر نافذ ہوں گی جو جارجیا میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں،یا اس میں ملوث ہیں۔ یہ پابندیاں ان افراد کے اہل خانہ پر بھی عائد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن امریکہ اور جارجیا کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں کا جامع جائزہ بھی شروع کررہا ہے۔

جارجیا: ’غیر ملکی ایجنٹس‘ کا متنازعہ بل واپس لے لیا گیا

جارجیا: روس میں شمولیت کے لیے جنوبی اوسیتیا نے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا

بلنکن کا کہنا تھا،"جو کوئی بھی جارجیا میں اکتوبر 2024 کے مجوزہ انتخابات کے دوران اور اس کے بعد بھی جمہوری عمل یا جمہوری اداروں کو نقصان پہنچاتا ہے، وہ امریکی ویزوں کے لیے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔"

بلنکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ،"جب ہم اپنے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیں گے تو ہم فیصلہ کرتے وقت جارجیا کے اقدامات کو بھی مدنظر رکھیں گے۔"

جارجیا میں عوام سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

02:14

This browser does not support the video element.

جارجیا کا 'غیر ملکی ایجنٹ' قانون کیا ہے؟

 جارجیا کی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ متنازعہ قانون کے تحت ایسی غیر سرکار ی تنظیموں (این جی اوز)اور میڈیا اداروں کو  ''غیر ملکی طاقتوں کے مفادات کو فروغ دینے والے "اداروں کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا،جو 20فیصد سے زیادہ اپنی فنڈنگ بیرون ملک سے حاصل کرتے ہیں۔

روس اور جارجیا کے تنازعے پر فلم

بڑے پیمانے پر مظاہروں کے باوجود قانون سازوں نے گزشتہ ہفتے بل کو منظور کر لیا تھا۔ حکمران جارجین ڈریم پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ این جی او زکی فنڈنگ میں شفافیت بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اپوزیشن گروپوں کو خاموش کرنے اور اس سابق سوویت جمہوریہ کو مغرب نواز روش سے دور کرکے روس کی طرف منتقل کرنے کی کوشش ہے۔

یہ قانون ابھی نافذ نہیں ہوا ہے کیونکہ جارجیا کے مغرب نواز صدر سلوم زورابیشویلی نے اسے ویٹو کر دیا ہے۔لیکن پارلیمنٹ کو ان کے ویٹو کو مسترد کر نے کا اختیار ہے۔

یورپی یونین نے بھی اس قانون پر کڑی تنقید کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ وہ اسے بلاک کا رکن بننے کی کوششوں میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

ج ا/ ص ز (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں