جاپانی حکام پریشان، نئے کورونا کیسز یومیہ ایک لاکھ سے زائد
16 جولائی 2022
جاپان کو اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کی ساتویں لہر کا سامنا ہے، جو آج تک کی شدید ترین وبائی لہر ثابت ہو رہی ہے۔ جاپان میں نئی کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اشتہار
مشرق بعید کی بادشاہت جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے ملنے والی رپورٹوں میں ملکی نیوز ایجنسی جیجی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاپان کو گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اس بیماری کی جس ساتویں لہر کا سامنا ہے، وہ اتنی شدید ہے کہ جتنی اس سے پہلے کی چھ وبائی لہروں میں سے کوئی بھی نہیں تھی۔
ملکی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت روزانہ بنیادوں پر کورونا وائرس کی ایک لاکھ دس ہزار سے زائد نئی انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں، جو ملک میں اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے عوام سے کہا ہے کہ وہ وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے اپنے طور پر زیادہ سے زیادہ احتیاط سے کام لیں۔
وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق حکومتی تنبیہ
جاپانی حکومت نے چند روز قبل ملک میں کووڈ انیس کی وبائی بیماری کی ساتویں لہر کے زور پکڑتے جانے کے تناظر میں عوام کو بروقت تنبیہ کر دی تھی۔
اس تنبیہ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت تیز سے بڑھ رہا ہے اور عام شہریوں کو تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں اور پھر طویل ویک اینڈ پر نجی مصروفیات کے حوالے سے بہت احتیاط کرنا چاہیے۔
تین روز قبل بدھ کے دن ملکی دارالحکومت ٹوکیو میں نئی کورونا انفیکشنز کی روزانہ تعداد تقریباﹰ 17 ہزار ہو گئی تھی۔ یہ وہاں اس سال فروری کے بعد سے یومیہ بنیادوں پر نئی انفیکشنز کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔
اس کے بعد پرسوں جمعرات کے روز جب ملک میں نئے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر گئی، تو ساتھ ہی ٹوکیو میں ایک بار پھر نئے یومیہ کیسز کی تعداد تقریباﹰ 17 ہزار رہی تھی۔
کورونا وائرس کی وبا کے سبب لگی پابندیوں اورلاک ڈاؤن نے گزشتہ ایک سال سے زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔ دماغ کو سکون پہنچانے اور ذہنی دباؤ دور کرنے کے لیے چند تجاویز۔
تصویر: Federico Gambarini/dpa/picture-alliance
چہل قدمی کیجیے
قدرتی مناظر میں گھرے ہوئے مقامات ہوں یا گہرے جنگل، جھیل، ندی یا سمندر کا کنارہ ہو یا پہاڑی راستے، ایسی جگہوں پر تیز رفتار چہل قدمی یا ٹہلنا انتہائی راحت بخش اور صحت مند ہوتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق جرمن باشندے عام دنوں سے کہیں زیادہ کورونا کی وبا میں یہ کرتے دکھائی دیے۔
تصویر: Federico Gambarini/dpa/picture-alliance
آپ کے ڈرائنگ روم کی دنیا
سیاحت پر لگی پابندی نے انسانوں کو بہت بے صبر بنا دیا ہے۔ جیسے ہی سفر کرنا دوبارہ ممکن ہوا، لوگ اپنے اپنے بیگ اٹھائے ہوائی یا بحری جہازوں کا رخ کریں گے۔ کووڈ انیس کی وبا میں گھر میں بیٹھ کر دنیا بھر کی سیر ورچوئل طریقے سے بھی ممکن ہے۔ مفت اور محفوظ۔ بہت سی ویب سائٹس مختلف شہروں اور عجائب گھروں کے ورچوئل دورے کراتی ہیں۔ اس طرح آپ اپنے اگلے حقیقی سفر کا منصوبہ بھی بنا سکتے ہیں۔
تصویر: Colourbox/L. Dolgachov
متحرک رہیں
اپنی سائیکل پکڑیں اور کسی پارک میں بنے سائیکل ٹریک پر سائیکلنگ کیجیے یا پتلی پگڈنڈیوں پر۔ اگر یہ ممکن نا ہو تو اپنے ڈرائنگ روم میں یوگا میٹ بچھا کر یوگا کیجیے۔ بہت سے فٹنس ٹیچرز نے آن لائن تربیتی پروگرام اپ لوڈ کیے ہیں۔ اسمارٹ فون پر ایپس بھی موجود ہیں۔ مفت ورزش کی کلاسوں میں حصہ لیجیے۔ اس طرح کورونا وائرس کی وبا کی پھیلائی اداسی دور کرنے میں مدد ملے گی۔
تصویر: Getty Images/AFP/T. Akmen
کسی خیالی دنیا کی سیر
کسی حیرت انگیز ایڈونچر کے دوران خود کو ایک جنگی شہسوار یا ’نائٹ‘ تصور کریں۔ ویڈیو گیمز لاک ڈاؤن کی بوریت اور مایوس کن صورتحال سے آپ کو نکالنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔ ان گیمز کے ذریعے آپ ایک نئی دنیا تشکیل کر سکتے ہیں جس میں آپ کی ملاقات انتہائی دلچسپ کرداروں سے ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ انٹرنیٹ پر ویڈیو گیمز کھیلنے والے دیگر شائقین سے بھی آپ کا رابطہ ہو سکتا ہے۔
تصویر: Square Enix
کتابی کیڑا ہی بن جائیں
کتابوں کے ڈھیر آپ کے منتظر ہیں۔ آج کل عام دنوں سے کہیں زیادہ وقت کتابوں کو پڑھنے میں صرف کیا جا سکتا ہے یا کسی پوڈکاسٹ کو سننا بھی بوریت دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ ایسے ہی جیسے مختلف پزل گیمز۔ لاک ڈاؤن میں کام کے اوقات کم ہو گئے ہیں۔ دفتر آنے جانے میں صرف ہونے والا وقت بھی آپ گھر پر کتابیں پڑھتے یا آڈیو بکس سنتے ہوئے گزار سکتے ہیں۔
اپنی الماریوں اور کتابوں کی شیلفوں پر نظر ڈالیے۔ آپ کو اندازہ ہو گا کہ آپ نے کتنے لباس الماریوں میں بے ترتیب بھرے ہوئے ہیں اور الماریوں کے خانوں میں کتنی غیر ضروری اشیاء بھری پڑی ہیں۔ جا بجا کتابوں کے ڈھیر لگے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اوقات کا فائدہ اُٹھائیے۔ چیزوں کو ترتیب دینا، گھر کو سلیقے سے سجانا یہ سب بہت راحت بخش ہوتا ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/Netflix/D. Crew
کھانے پکانا
بازاری کھانوں کو وقفہ دیں۔ کھانا پکانے کی کلاسیں آن لائن بھی ہوتی ہیں، جن میں انفرادی یا اجتماعی دونوں طریقوں سے حصہ لیا جا سکتا ہے۔ نئی نئی تراکیب کا استعمال اپنی ذات میں، دوستوں یا پھر اہل خانہ کے ساتھ ذہنی دباؤ اور پریشیانیوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ مزے مزے کے نئے پکوان جب تیار ہو کر میز پر آئیں تو لطف دو بالا ہو جاتا ہے۔
تصویر: Fotolia/MK-Photo
باغبانی ایک بہترین مشغلہ
آپ باغبانی اور شجر کاری کے ماہر ہوں یا نا ہوں، مٹی کھودنا، پودے لگانا، پھولوں اور جڑی بوٹیوں کی نگہداشت کرنا اور سبزیاں اگانا، آپ اپنے لان یا بالکونی میں بھی یہ سب کچھ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی فائدہ مند مشغلہ ہے جو ذہنی تناؤ کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa
کچھ وقت مراقبے کے لیے بھی
اگر آپ کو کسی صورت ذہنی سکون نہیں ملتا، تو مراقبہ اس کا بہترین علاج ہے۔ انٹرنیٹ پر لا تعداد ویڈیوز موجود ہیں، جن کی مدد سے آپ مراقبے یا ذہنی ارتکاز فکر کے ابتدائی اسباق سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ بہت سی اسمارٹ فون ایپس بھی آپ کو اس عمل کی مشق کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
تصویر: ASA/picture alliance
9 تصاویر1 | 9
حکام ابھی مزید احتیاطی اقدامات کی سفارش کر ہی رہے تھے کہ آج ہفتے کے روز کہا گیا کہ پورے ملک میں کورنا کے نئے یومیہ کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے، جو ملکی سطح پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اشتہار
وزیر اعظم کی اپیل
اس تناظر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے کہا، ''کورونا وائرس ہمارے پورے ملک میں اور ہر عمر کے شہریوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ میں جاپانی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد کورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ویکسین بھی لگوائیں، خاص طور پر 20 سے 39 برس تک کی عمر کے شہری۔ مختلف عمروں کے جاپانی باشندوں کے گروپوں میں سے یہی وہ گروپ ہے جس میں بوسٹر ویکسین لگی ہونے کی شرح مقابلتاﹰ سب سے کم ہے۔‘‘
وزیر اعظم کیشیدا نے کہا، ''اس وبا کی نئی لہر کے دوران ملک میں شدید حد تک بیمار شہریوں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک تو بہت کم ہے لیکن ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
م م / ش ح (روئٹرز، اے ایف پی، اے پی)
کورونا سے بچاؤ: خود کو صحت مند رکھیں اور باخبر رہیں
کورونا وائرس اب ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکا ہے، مگر پھر بھی اس کے حوالے سے خوف زدہ یا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بلکہ یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ اپنے آپ کو صحت مند رکھیں اور ان حالات میں خود کو باخبر رکھیں۔
تصویر: Imago Images/photothek/U. Grabowsky
اپنی قوت مدافعت بڑھائیں
طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیموں اور دیگر پھلوں کا استعمال اہم ہے۔
تصویر: Fotolia/Dino Osmic
ادرک اور لیموں کا پانی
ادرک کی دو قاشیں لیں اور تھوڑا سا لیموں کا رس ایک گلاس گرم پانی میں ڈال لیں۔ پھر اسے تھوڑا ٹھوڑا کر کے پیتے رہیں۔ آپ اس طرح دن میں ایک دو گلاس پی سکتے ہیں۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ ان حالات میں پانی کافی زیادہ پیا جائے۔
تصویر: Imago Images/Rüdiger Wölk
زِنک
قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن ڈی تھری اور زنک کا استعمال بھی بہت اہم ہے۔ اس مقصد کے لیے رات کو 15 ملی گرام زنک کی ٹیبلٹ کھائی جا سکتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنک کورونا وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تصویر: imago images/McPHOTO
محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں
جرمنی کے متعدی بیماریوں کے انسداد کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ عوامی اجتماعات سے دور رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر انسانوں سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا اس بیماری سے بچنے کے لیے اہم ہے۔
تصویر: Reuters/E. Lopez
خود کو جرثوموں سے محفوظ رکھیں
اپنے ہاتھوں کو وقتاﹰ فوقتاﹰ پانی اور صابن سے دھونا اہم ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے گھر یا دفتر سے باہر ہیں تو پھر جراثیم کش لوشن یا سینٹیٹائزر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
تصویر: AFP/S. Bozon
سکوں اور کرنسی نوٹوں سے احتیاط
ہمارے ہاتھ میں جو کرنسی نوٹ یا سکے پہنچتے ہیں وہ اس سے پہلے درجنوں یا سینکڑوں ہاتھوں سے گزر چکے ہوتے ہیں۔ لہٰذا خریداری کرتے ہوئے اس بارے میں احتیاط کرنا اہم ہے۔