1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپانی مافیا باس کو سزائے موت: ’جج صاحب، آپ پچھتائیں گے‘

24 اگست 2021

ایک جاپانی عدالت نے منظم جرائم پیشہ یاکُوزا مافیا کے باس کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت میں مافیا باس نے بیان دیتے ہوئے جج سے کہا کہ انہیں شفاف عدالتی عمل سے محروم رکھا گیا ہے۔

Yakuza Tatoo
تصویر: Frank Zeller/AFP/Getty Images

عدالت نے یاکُوزا مافیا کے ایک جرائم پیشہ گروہ کے چوہتر سال باس استورُو نومُورا کو ایک قتل اور تین دیگر افراد پر حملے کروانے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔ یہ فیصلہ فُوکُوکا ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج نے دیا ہے۔

مافیا اسکینڈل صدر ایردوآن کے لیے دن بدن خطرناک ہوتا ہوا

اٹلی میں منظم جرائم پیشہ تنیظمیں مافیا کہلاتی ہیں اور ان کے اپنے اپنے انفرادی نام بھی ہوتے ہیں۔ جاپان میں ایسی جرائم پیشہ تنظیمیں یاکُوزا کہلاتی ہیں۔ استورُو نومُورا کی تنظیم کا نام کوڈو کائی ہے جو جنوب مغربی جاپان میں وجود رکھتی ہے، تاہم اب اسے کسی حد تک کم فعال سمجھا جاتا ہے۔

جاپانی یاکوزا مافیا کے اربوں کی کرنسی پر رکھا پستول کسی ایک گروپ کا نشان سمجھا گیا تھاتصویر: coward_lion - Fotolia.com

عدالت میں مافیا باس کی دھمکی یا بیان

فُوکُوکا ڈسٹرکٹ کورٹ میں بیان دیتے ہوئے یاکُوزا مافیا گروپ کوڈو کائی کے سربراہ استُورا نومُورا نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں عدالتی کارروائی کی تکمیل پر ایک شفاف فیصلہ دیا جائے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔

مافیا باس نے جج سے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ بقیہ تمام عمر اس فیصلے پر پچھتاتے رہیں گے۔ جاپانی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ مقدمے میں مضبوط شواہد موجود نہیں تھے لیکن اس کے باوجود جج نے استورُو نومُورا کو موت کی سزا سنائی ہے۔

عدالتی عمل پر نگاہ رکھنے والے جاپانی مبصرین کا خیال ہے جج کو پچھتانے کا بیان مبینہ دھمکی ڈھکے چھپے انداز میں ہو سکتی ہے۔

جاپانی یاکوزا کے ایک گروپ کے کارکن باس کی روانگی پر سر جھکائے کھڑے ہیںتصویر: picture-alliance/dpa

استُورا نومُورا پر الزام

مافیا باس پر سن 1998 میں کیے جانے والے ایک خونی حملے کا الزام تھا کہ انہوں نے محکمہ ماہی گیری کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکومتی اہلکار بندرگاہ پر تعمیراتی پراجیکٹس کی تکمیل پر ضرورت سے زیادہ دباؤ ڈالے ہوئے تھے۔

پاکستان میں ’تمباکو مافیا‘ کی طاقت

ایک اور الزام سن 2013 میں اس نرس پر چاقو سے حملہ کروانے کا لگایا گیا تھا جہاں مافیا باس زیر علاج تھے۔ استُورا نومُور کے نائب فومیو تانوئے کو عدالت نے انہی جرائم میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

یاکُوزا مافیا

جاپان میں یاکُوزا مافیا کی مجرمانہ سرگرمیوں کی ابتدا دوسری عالمی جنگ کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس وقت ایسی تنظیمیں اربوں کے جرائم پیشہ کاروبار میں ملوث تھیں۔ پولیس کے مطابق یاکوزا مافیا کے تمام گروپوں کے اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز تھے۔

جاپانی یاکوزا مافیا کے سب سے بڑے جرائم پیشہ گروہ کا سربراہ کینیچی شینوڈاتصویر: AFP/Getty Images

جاپان میں اسٹریٹ کرائم میں بھی مافیا سے جڑے افراد کو ملوث خیال کیا جاتا تھا۔ جاپانی معاشرے میں مافیا کو ایک برائی کے طور پر بھی لیا جاتا ہے۔ اس مافیا کے ارکین کی تمام کارروائیاں فوری ضرور ہوتی تھیں لیکں خفیہ انداز میں کارکن احکامات کی تکمیل کیا کرتے تھے۔

ایسٹر ڈنر کے لیے اٹلی واپسی، سسلی کا مطلوب مافیا باس گرفتار

حالیہ برسوں میں انسدادِ مافیا کے انتہائی سخت قوانین اور سماجی سطح پر عدم قبولیت کی وجہ سے یاکوزا مافیا کی سرگرمیاں بہت کم ہو چکی ہیں۔

ع ح/ع ت (اے ایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں