1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان میں امدادی کام، عالمی برادری پیش پیش

14 مارچ 2011

جاپان میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فعال کردار نبھانے اور بھر پور مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئےجرمنی، امریکہ، روس اورچین نے ٹوکیوحکومت کا ساتھ دینے کے لیے وہاں اپنی اپنی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

تصویر: AP/NHK TV

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی امدادی کارکنان اس وقت متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کر چکے ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ جاپان بھیجی جانے والی امدادی ٹیم میں 144 ماہرین اور بارہ تربیت یافتہ کتے شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ اس ٹیم کے ہمراہ 45 مِیٹرک ٹن ریسکیو آلات بھی بھیجے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ٹیم شمالی جاپان کے علاقے Misawa میں امدادی کاموں میں حصہ لے گی۔

دیگر ممالک کی طرح جرمنی نے بھی اپنی ایک خصوصی امدادی ٹیم جاپان روانہ کی ہے۔ یہ ٹیم وہاں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام کرے گی۔ جرمن امدادی ٹیم میں کل چالیس ماہر افراد شامل ہیں۔ ان کے ساتھ تین تربیت یافتہ کتے اور بارہ ٹن کے تیکنکی آلات بھی ہیں۔

قدرتی آفت کے نتیجے میں جاپان میں ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیتصویر: NHK/AP/dapd

ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں تباہی کو دیکھتے ہوئے اتوار کو روس نے بھی اپنی خصوصی امدادی ٹیمیں جاپان روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماسکو حکومت نے جوہری بجلی گھر سے متعلقہ مسائل کے لیے بھی اپنی مدد کی پیشکش کی ہے۔ جمعہ کو روسی صدر اور وزیر اعظم نے جاپانی حکومت کو اپنی بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ روسی امدادی ٹیموں کے ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی روانہ کیے جائیں گے۔

اسی طرح چین نے بھی جاپانی حکومت کو اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک پندرہ رکنی امدادی ٹیم فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقے کو روانہ کردی گئی تھی۔

دوسری طرف جاپان میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے ٹوکیو حکومت نے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں