1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجاپان

جاپان میں دو طیاروں کا تصادم، پانچ افراد ہلاک

2 جنوری 2024

جاپان کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر کوسٹ گارڈ کے جہاز سے ٹکرانے والے جاپان ایئر لائن کے طیارے میں سوار تمام 379 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ تاہم دوسرے طیارے میں موجود عملے کے پانچ اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

Japan | Ein Flugzeug der Japan Airlines brennt auf der Landebahn des Flughafens Haneda​
تصویر: Issei Kato/REUTERS

 حکام نے بتایا کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے کے رن وے پر منگل کو جاپان ایئر لائن کے طیارے کے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔

کیریئر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایئربس A-350 مسافر طیارہ ہنیڈا کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

اس حادثے کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مسافر طیارے میں آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ 379 مسافروں کے ساتھ یہ طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا، جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری طور پر دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ جہاز میں 379 مسافر سوار  تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔

جاپان ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیاتصویر: Kyodo News/AP

حادثے کی وجہ

جاپان  ایئر لائن کے طیارے کے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانےکے حادثے کے بارے میں جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

 

خواتین سومو پہلوان، موٹی نہیں لیکن پھرتیلی؟

02:44

This browser does not support the video element.

دریں اثناء جاپان کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار پانچ افراد مردہ پائے گئے۔ جہاز میں سوار چھ میں سے ایک پائلٹ شدید زخمی ہوا تاہم وہ بچ گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے بعد میں کہا کہ اس کا طیارہ نئے سال کے پہلے دن آنے والے طاقتور زلزلے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے جاپان کے مغربی ساحل پر واقع نیگاتا ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔

سال نو کے پہلے دن جاپان میں آنے والا زلزلہتصویر: JIJI PRESS/AFP via Getty Images

جاپان  میں سال نو کے آغاز پر آنے والے اس زلزلے میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جاپانی ریڈیو اور کمیونیکیشن سروس ٹی بی ایس کی طرف سے شائع کردہ تصاویر میں تجارتی طیارے کے مسافروں اورآگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ہنگامی آپریشن کو بھی دکھایا گیا۔

ک م/ ا ا(اے پی،روئٹرز، اےایف پی)

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں