1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جدہ کے قریب ایرانی بحری آئل ٹینکر میں دھماکے

11 اکتوبر 2019

سعودی بندرگاہ جدہ کے قریب اس بحری جہاز کی مالک کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل ٹینکر کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

Saudi-Arabien Explosion auf Öltanker aus Iran (Irna)
تصویر: AFP/IRIB

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ایران کا نجی آئل ٹینکر جدہ کی بندرگاہ سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پر تھا جب اس میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد جہاز میز آگ لگ گئی اور تیل بحیرہ احمر میں لیک ہونا شروع ہو گیا ہے۔

دھماکے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کی مالک نیشنل ایرانین ٹینکر کمپنی (NITC)کے مطابق جہاز پر دو مختلف دھماکے ہوئے۔ اس کمپنی نے ان دھماکوں کی وجہ 'ممکنہ طور پر میزائل حملے‘ کو قرار دیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کرنے کی کوشش میں ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کمپنی کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برعکس دھماکوں کے بعد جہاز میں آگ نہیں لگی ہوئی اور یہ کہ جہاز مکمل طور پر مستحکم ہے۔

ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔

ا ب ا / ش ج (اے ایف پی، اے پی)

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں