1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرائم میں ملوث مہاجروں کو جرمنی چھوڑنا ہو گا، آرمین لاشیٹ

2 اگست 2021

قدامت پسند جرمن رہنما آرمین لاشیٹ نے کہا ہے کہ ایسے افراد جو تحفظ کے لیے جرمنی آئے مگر یہاں کسی جرم میں ملوث ہوئے، انہیں واپس بھیجا جائے گا، چاہے وہاں حالات جنگ زدہ افغانستان جیسے ہی کیوں نہ ہوں۔

Polen Warschau Armin Laschet Denkmal Kranzniederlegung
تصویر: Czarek Sokolowski/dpa/picture alliance

جرمنی کی قدامت پسند جماعت کرسچيئن ڈيموکريٹک يونين سے وابستہ چانسلر کے عہدے کے امیدوار آرمین لاشیٹ نے جرمن اخبار بلڈ سے بات چیت میں سیاسی پناہ سے متعلق اپنے موقف کو سخت تر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو جرمنی بدر کر کے ان کے وطن واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، بہ شمول افغانستان۔

جرمنی، افغان مہاجرین کی سیاسی پناہوں کی درخواستوں کی منظوری میں اضافہ

افغانستان سمیت تيئس ممالک ميں بھوک کے شدید بحران کا خطرہ، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ لاشیٹ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت کے قائد اور آئندہ انتخابات میں اپنی جماعت کی طرف سے چانسلر کے عہدے کے امیدوار ہیں۔ چانسلر میرکل اپنے عہدے کی مدت کے خاتمے پر سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گی۔

لاشیٹ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ جنگ زدہ افغانستان میں کہا ہو رہا ہے مگر اس سے ان کے اس موقف پر فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا، ''ان حالات میں یقیناً جرمنی بدری سے متعلق فیصلے احتیاط سے کیے جانے چاہیے مگر اس بابت ہماری پوزیشن نہایت واضح ہے۔ جرمنی میں جرم کرنے والا کوئی بھی شخص یہاں مہمان کی حیثیت سے رہنے کا حق کھو دے گا۔‘‘

شورش زدہ حالات کے باوجود جرائم میں ملوث افغان باشندوں کی جرمنی بدری جاری رہے گیتصویر: Michael Kappeler/dpa/picture alliance

بہ ظاہر جرمنی میں ایسے کسی بھی جرم، جس میں کم از کم دو برس جیل کی سزا سنائی گئی ہو، یا کسی بھی سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث غیر ملکیوں کو جرمنی بدر کیا جا رہا ہے۔ دسمبر 2020 میں جرمنی نے ایسے مہاجرین کو شام بھیجنے پر عائد پابندی بھی ختم کر دی تھی۔ سن 2012 سے یہ پابندی عائد تھی، جس کے تحت جرائم میں ملوث شامی باشندوں کو بھی واپس نہیں بھیجا رہا تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق فی الحال یہ ضابطہ سنگین جرائم میں ملوث چند افراد ہی پر لاگو کیا گیا ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورت حال کیا ہے؟

افغانستان میں شورش کی صورت حال کے تناظر میں افغان مہاجرین کی جرمنی بدری ایک متنازعہ معاملہ ہے۔ امریکی قیادت میں نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلاء کے عمل اور وہاں طالبان کی پیش قدمی کے تناظر میں افغان تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے معاملے میں جرمنی میں بحث جاری ہے۔

اس معاملے پر لاشیٹ نے کہا، ''ہم افغانستان کی صورت حال کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہم طالبان کی پیش قدمی اور عام آبادی پر اس کے اثرات کو صرفِ نظر نہیں کر سکتے۔‘‘

ناقدین کی رائے کیا ہے؟

افغانستان میں جاری شورش اور خون ریزی کے تناظر میں مبصرين سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو واپس افغانستان بھیجنے کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہیں۔ مبصرين کا کہنا ہے کہ واپس بھیجے جانے والے افراد کی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ اس بابت لاشیٹ نے کہا، ''اس صورت حال میں زیر تفتیش کیسز اور جرمنی بدری کے عمل کو احتیاط سے سر انجام دیا جائے۔‘‘

پاکستان اور افغانستان کی اہم سرحدی گزر گاہ پر ’ڈبل ٹیکس‘

02:20

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں