1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: اسلام مخالف جماعت مقبولیت میں سوشل ڈیموکریٹس سے آگے

19 فروری 2018

جرمنی میں ایک تازہ ترین جائزے کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت ’اے ایف ڈی‘ نے مقبولیت کے اعتبار سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح یہ جماعت ملک کی دوسری سب سے بڑی قوت بن گئی ہے۔

تصویر: picture-alliance/dpa/A. Hilse

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت کم ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ’رجحانات‘ جاننے کے لیے کیے جانے والے ایک تازہ جائزے میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ( ایس پی ڈی) کی مقبولیت 15.5 فیصد ہے جبکہ اس کے مقابلے میں اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ یعنی جرمنی کے لیے متبادل( اے ایف ڈی) کی حمایت بڑھ کر سولہ فیصد ہو گئی ہے۔ انسا نامی یہ سروے روزنامے بلڈ کے لیے کرایا گیا ہے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت کم ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہےتصویر: Reuters/H. Hanschke

اس سروے میں چانسلر میرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین کی پوزپشن مزید بہتر ہوئی ہے اور اب ان جماعتوں کو افراد پسند کرنے والے افراد کی شرح 32 فیصد ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تیرہ فیصد کے ساتھ ماحول دوست گرین پارٹی ہے جبکہ اس کے بعد بائیں بازو کی ڈی لنکے اور پھر فری ڈیموکریٹک پارٹی ہیں۔

ایس پی ڈی نے 2017ء کے انتخابات میں بیس فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ سی ڈی یو اور سی ایس یوکو مل کر تقریباً 33 فیصد ووٹ ملے تھے۔

ستمبر 2017ء کے انتخابات میں اے ایف ڈی نے تقریباً تیرہ فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس طرح اے ایف ڈی گزشتہ چھ دہائیوں میں جرمن پارلیمان تک پہنچنے والی انتہائی دائیں بازو کی پہلی جماعت ہے۔ تاہم اس سے قبل یعنی 2013ء کے انتخابات میں اے ایف ڈی پانچ فیصد ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکی تھی۔

’جرمنی کی اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت کا انتخابی منشور‘

03:00

This browser does not support the video element.

 

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں