1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

جرمنی: اے ایف ڈي نے یورپی یونین کو 'ناکام پروجیکٹ' قرار دیا

7 اگست 2023

انتہائی دائیں بازو کی جرمن جماعت اے ایف ڈی نے برلن سے یورپی یونین کو ترک کرنے کو تو نہیں کہا تاہم اس کی جگہ ایسی 'یورپی اقوام کی فیڈریشن' کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، جو اراکین کی خودمختاری کو تحفظ فراہم کر سکے۔

انتہائی دائیں بازو کے جرمن رہنما
جرمنی کے سن 2021 کے وفاقی انتخابات میں اے ایف ڈی نے صرف 10.3 فیصد ووٹ حاصل کیے تھےتصویر: Klaus-Dietmar Gabbert/dpa/picture alliance

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے اتوار کے روز مشرقی جرمنی کے شہر میگڈ برگ میں پارٹی کی ایک کانفرنس کے دوران یورپی یونین کو ایک ''ناکام منصوبہ'' قرار دیا۔

انتہائی دائیں بازو کی جرمن سیاسی جماعت کی مقبولیت پھر کم ہو جائے گی، چانسلر شولس کو یقین

اس تقریب میں پارٹی کے سیکڑوں مندوبین نے شرکت کی اور جو قرار داد منظور کی گئی اس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ بلاک (یورپی یونین) آب و ہوا اور امیگریشن جیسے مسائل سے نمٹنے میں ''مکمل طور پر ناکام'' رہا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ کرنسی کے طور پر یورو کی قطی حمایت نہیں کرتی۔

انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی کامیابی 'لمحہ فکریہ'، جرمن صدر

تاہم اے ایف ڈی نے اپنی قرارداد میں جرمنی پر اس بات کے لیے زور بھی نہیں دیا کہ وہ یورپی یونین سے الگ ہو جائے۔ گزشتہ جون میں پارٹی کے ایک سابقہ مسودے میں یورپی یونین کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم اس بار یہ مطالبہ بھی نہیں کیا گیا۔

انتہائی دائیں بازو کی جرمن سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے دس سال

اس بار کی قرارداد میں البتہ یہ کہا گیا ہے کہ اے ایف ڈی، ''یورپ کی اقتصادی اور برادری کے مفاد پر مبنی ایسے ممالک پر مشتمل ایک یورپی اقوام کی فیڈریشن قائم کرنا چاہتی ہے، جو رکن ممالک کی خودمختاری کا تحفظ فراہم کرتی ہو۔''

جرمن عدلیہ اور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں میں تعلق

اے ایف ڈی جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ہی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے خوب فائدہ اٹھا رہی ہےتصویر: Klaus-Dietmar Gabbert/dpa/picture alliance

اس ہفتے کے اواخر میں ہونے والی اس کانفرنس میں آئندہ برس ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے پارٹی کو ایک پروگرام تیار کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ اے ایف ڈی نے یورپی یونین کے پارلیمانی رکن میکسمیلیان کرہ کو یورپی یونین کے لیے اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیا تھا۔ کرہ یورپی پارلیمنٹ میں فی الوقت ایک قانون ساز ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اے ایف ڈی یورپ کی ''سب سے دلچسپ دائیں بازو کی جماعت'' ہے۔

کیا اے ایف ڈی چانسلر شولس کے لیے خطرہ بن سکتی ہے؟

انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے یورپی یونین سے متعلق اپنی حکمت عملی پر غور و خوض اس وقت شروع کیا ہے، جب امیگریشن مخالف پارٹی کی جرمنی میں حمایت میں بڑھتی جا رہی ہے۔ جرمنی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ہی پارٹی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے خوب فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ایک حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس جماعت کو اٹھارہ سے 23 فیصد تک جرمن عوام کی حمایت حاصل ہے۔

تاہم بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) سے تعلق رکھنے والے جرمن چانسلر اولاف شولس اب تک اس کے عروج سے بے نیاز دکھائی دیتے ہیں۔

البتہ جرمنی میں سن 2025 میں ایک اور پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس تناظر میں کہا جا رہا ہے کہ اے ایف ڈی کی مقبولیت میں اضافے سے شولس کے حکمران اتحاد کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

جون میں اپنی موسم گرما کی پریس کانفرنس کے دوران چانسلر شولس نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اے ایف ڈی نے سن 2021 کے عام انتخابات میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اگلے عام انتخابات میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ جرمنی کے سن 2021 کے وفاقی انتخابات میں اے ایف ڈی نے صرف 10.3 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، ڈی پی اے)

جرمن الیکشن میں پاکستانی نژاد خاتون امیدوار، مصباح خان

04:20

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں