1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور برطانیہ میں فوجی تعلقات کو فروغ دینے کا معاہدہ

25 جولائی 2024

برلن اور لندن نے دفاعی ترقی، خریداری میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے ایک دفاعی اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ نئی برطانوی حکومت کا کہنا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ سکیورٹی تعلقات کو 'ری سیٹ' کرنے کی خواہاں ہے۔

جرمن اور برطانوی وزیر دفاع پسٹوریئس  جان ہیلی
بدھ کے روز دونوں وزراء نے برلن میں ایک مشترکہ دفاعی اعلامیے پر دستخط کیے، جسے نیٹو اتحادیوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ قرار دیا جا رہا ہےتصویر: Sean Gallup/Getty Images

برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے اپنے جرمن ہم منصب بورس پسٹوریئس سے بات چیت کے لیے برلن کا دورہ کیا۔ اسی مناسبت سے جرمنی اور برطانیہ نے دفاعی اور سلامتی کے معاملات پر مزید قریبی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

روسی لیک کے بعد جرمن اور برطانوی وزرا ئے خارجہ کی اہم ملاقات

بدھ کے روز دونوں وزراء نے برلن میں ایک مشترکہ دفاعی اعلامیے پر دستخط کیے، جسے نیٹو اتحادیوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدہ کیا ہے؟

جرمن وزیر دفاع پسٹوریئس نے کہا کہ اس معاہدے میں دونوں ممالک میں دفاعی صنعتوں کو تقویت دینے، ہتھیاروں کی تیاری اور خریداری پر زیادہ قریبی تعاون اور یوکرین کے لیے امداد پر ''اور بھی بہتر'' رابطہ کاری شامل ہے۔

زیلنسکی کا دورہ برطانیہ: رشی سوناک کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

پسٹوریئس نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ معاہدہ نیٹو اور اس طرح مجموعی طور پر نیٹو کے اندر یورپی ستون کو مضبوط کرے گا۔

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا جرمن پارلیمان سے خطاب

برطانوی وزیر دفاع ہیلی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں گہرا تعاون دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ''ہماری قومی معیشتوں '' کی سلامتی کو بھی فروغ دے گا۔

برطانوی شاہی خاندان کس حد تک جرمن ہے؟

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک سائبر ڈومین جیسے سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا دورہ برلن ان کے دو روزہ دورے کا حصہ ہے، جس میں وہ فرانس، پولینڈ اور ایسٹونیا بھی پہنچ رہے ہیںتصویر: Sean Gallup/Getty Images

یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کی از سر نو ترتیب

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی کا دورہ برلن ان کے دو روزہ دورے کا حصہ ہے، جس میں وہ فرانس، پولینڈ اور ایسٹونیا بھی پہنچ رہے ہیں۔

سابق جرمن ٹینس اسٹار بورس بیکر برطانوی جیل سے رہا

ہیلی نے برطانیہ کی نئی لیبر حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا، ''یہ دورے ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ یورپی سلامتی حکومت کی پہلی خارجہ اور دفاعی ترجیح ہو گی۔''

نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز برطانوی بحریہ نے تباہ کی تھیں، روس کا الزام

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لندن ''یورپ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔''

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیر سٹارمر کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ برطانیہ یوکرین کی بہتر حمایت کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ دفاع اور سلامتی پر تعاون بڑھائے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے یورپی سیاسی برادری کے اجلاس میں انہوں نے اس پیغام کا اعادہ بھی کیا تھا۔

سٹارمر نے توانائی اور ہجرت جیسے کئی شعبوں سے نمٹنے کے لیے یوکے-ای یو سیکورٹی معاہدے کا ایک خیال بھی پیش کیا ہے۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی، ڈی پی اے)

برطانوی شاہی جوڑا ولیم اور کیٹ جرمنی کے پہلے دورے پر

00:51

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں