1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی اور فن لینڈ کے درمیان زیر سمندر ڈیٹا کیبل منقطع ہو گئی

19 نومبر 2024

بحیرہ بالٹک میں پانی کے اندر کیبل ٹوٹنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم اس سے مواصلات کے نظام میں خلل پڑا ہے۔ فن لینڈ کو وسطی یورپ سے جوڑنے والی سی- لائن ون کیبل واحد زیر سمندر کیبل ہے۔

سی لائن ون کیبل
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس خرابی کے نتیجے میں، سب میرین کیبل سی- لائن ون پر چلنے والے مواصلاتی رابطے پوری طرح سے بند ہو گئے ہیں اور اس خلل کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تصویر: Heikki Saukkomaa/Lehtikuva/dpa/picture alliance

فن لینڈ میں حکام بحیرہ بالٹک میں پانی کے اندر ایک اہم ڈيٹا کیبل کے ٹوٹنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ کیبل جنوب مغرب کی طرف جرمنی تک جاتی ہے۔

فن لینڈ کی ڈیٹا سروس فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی سینیا نے پیر کے روز اطلاع دی تھی کہ اس کی کیبل سی لائن ون میں خرابی کا پتہ چلا ہے۔

جرمنی سے فن لینڈ تک: انتہائی تیز رفتار زیر سمندر رابطہ فعال

 مواصلاتی رابطے 'منقطع'

کمپنی نے کہا کہ اس، "خرابی کے نتیجے میں، سب میرین کیبل سی- لائن ون پر چلنے والے مواصلاتی رابطے پوری طرح سے بند ہو گئے ہیں۔" اس کا مزید کہنا تھا کہ اس خلل کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فینیش براڈکاسٹنگ کارپوریشن وائی ایل ای کے سربراہ سیموئیل برگ اسٹارم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا،" اس کی وجوہات زیر تفتیش ہیں۔ وقتاً فوقتاً خلل واقع ہوتا ہے اور اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر موسم اور جہاز رانی کی وجہ سے بھی اسے نقصان پہنچا ہو۔ ضروری بات یہ ہے کہ مسائل کی نشاندہی کی جائے اور اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔"

جرمنی اور ناروے، قابل تجدید توانائی کے تبادلے کا معاہدہ

اکتوبر 2023 میں سویڈن نے بھی یہ اطلاع دی تھی کہ ایسٹونیا کے ساتھ ایک زیر سمندر کیبل کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے بھی مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا تھا تصویر: ANDER GILLENEA/AFP/Getty Images

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی، "ذہن میں رکھنا اچھی بات ہے کہ فن لینڈ سے باہر جانے والا ڈیٹا کنکشن کئی مختلف جگہوں سے گزرتا ہے۔ اب ان میں سے ایک کنکشن ٹوٹ گیا ہے، جس سے دوسروں پر بھی اس کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔ لیکن (اس کے اثرات) شاید عام شہری کو اتنے نظر نہ آئیں۔"

نارتھ لنک: جرمنی اور ناروے کے درمیان زیر سمندر پاور سپلائی کیبل

حالیہ برسوں میں زیر سمندر کیبلز کو پہنچنے والا نقصان

سی-لائن ون کیبل جرمنی کے بندرگاہی شہر روشٹوک سے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی تک تقریباً 1,200 کلومیٹر جاتی ہے۔

اسے سن 2016 میں شروع کیا گیا تھا اور سینیا کے مطابق نورڈک ملک سے وسطی یورپ تک جانے والی یہ واحد زیر سمندر مواصلاتی کیبل ہے۔

اکتوبر 2023 میں فن لینڈ اور ایسٹونیا کے درمیان بالٹک کنیکٹر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بارے میں اس وقت فن لینڈ کے حکام نے کہا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔

غزہ میں مواصلاتی نظام منقطع، امدادی سرگرمیاں متاثر

تاہم، ہیلسنکی اور بیجنگ پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں ممکنہ طور پر ہانگ کانگ کے رجسٹرڈ کارگو جہاز کا کردار ہو سکتا ہے، جس پر گزشتہ سال اکتوبر سے سفارتی بات چیت جاری ہے۔

اکتوبر 2023 میں ہی سویڈن نے بھی یہ اطلاع دی تھی کہ ایسٹونیا کے ساتھ ایک زیر سمندر کیبل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دنیا بھر میں کاروبار زندگی گھنٹوں تک ’ٹیک آؤٹیج‘ کا شکار

فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن دونوں نے نیٹو میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو سرد جنگ کے دوران غیر جانبدار رہے تھے۔

ص ز/ ج ا (اے پی، روئٹرز)

پاکستان میں سست انٹرنیٹ، اصل وجہ کیا ہے؟

03:32

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں