1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیجرمنی

جرمنی اور یورپ ایک بار پھر اسلامک اسٹیٹ کے نشانے پر

28 اگست 2024

جرمن شہر زولنگن میں ہونے والا حملہ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ سے منسلک تشدد کی نئی لہر کی تازہ مثال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اس کا اصل محرک ہے۔

جرمن شہر زولنگن میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے
جرمن شہر زولنگن میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہےتصویر: Sascha Schuermann/Getty Images

تھامس میوک، جو انتہا پسندی کو روکنے اور مجرموں کی اصلاح کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائلنس پریونشن نیٹ ورک (وی پی این) سے وابستہ ہیں، نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''شدت پسند مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کو اپنی سرگرمیوں کو تقویت پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ "

میوک کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے، جب حماس نے متعدد اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کردیا اور اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جوابی حملہ کیا، تب سے 2022 کے مقابلے میں مغربی یورپ میں حملوں اور حملے کی کوششوں کی تعداد میں "چار گنا اضافہ" دیکھا گیا ہے۔

جرمن مسلم نوجوانوں میں بنیاد پرستانہ رجحان سرائیت کرتا ہوا

’سعودی عرب جرمنی میں انتہاپسندی برآمد کر رہا ہے‘

زولنگن میں ہونے والا حملہ حالیہ ہفتوں میں پورے یورپ میں اسلام پسندوں کے حملوں اور حملوں کی کوششوں کے سلسلے کا حصہ تھا، حالانکہ یہ ہمیشہ واضح نہیں ہوتا ہے کہ آیا ان کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔

اسی دن جب زولنگن میں حملہ ہوا، جنوبی فرانس میں لا گرانڈے موٹے میں ایک عبادت گاہ کے باہر دو کاروں میں دھماکے ہوئے۔

آسٹریا کے حکام نے اگست کے اوائل میں ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے دو کنسرٹس سے کچھ دیر قبل داعش کے دو مشتبہ ہمدردوں کو گرفتار کیا تھا۔ آسٹریا کی ریاستی سکیورٹی کے مطابق اہم ملزم، ایک 19 سالہ آسٹرین، جس کی شمالی مقدونیائی جڑیں ہیں، نے اپنی گرفتاری کے وقت کہا تھا کہ وہ "خود کو اور لوگوں کے ایک بڑے گروپ کو مارنا چاہتا ہے۔" یہ کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے۔

مئی کے آخر میں، جرمنی میں رہنے والے ایک افغان نے مین ہایم میں ایک پولیس افسر کو ہلاک اور پانچ دیگر افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ اس حملے کا مقصد اسلام پر تنقید کرنے والی تحریک 'پیکس یوروپا' کے چیئرمین کو نشانہ بنانا تھا۔ اگرچہ اس معاملے میں داعش کا براہ راست کوئی تعلق نہیں پایا گیا، تفتیش کاروں نے اس حملے کو "مذہبی طور پر محرک" قرار دیا۔

اس حملے کے تناظر میں، جرمنی اور فرانس دونوں کے حکام نے اس موسم گرما میں جرمنی میں ہونے والی یورپی فٹ بال چیمپئن شپ اور پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے دوران داعش کے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ یہ دونوں بڑی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہوئیں، لیکن شاید یہ صرف زیادہ حفاظتی اقدامات اور سرحدی کنٹرول کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔

حکام نے 7 اکتوبر 2023 سے مغربی یورپ میں سات حملوں اور 21 کی کوشش یا منصوبہ بند حملوں کی نشاندہی کی ہے۔ میوک کے خیال میں یہ اضافہ حیران کن نہیں ہے۔ "داعش نے ظاہر ہے کہ دہشت اور خوف پھیلانے اور معاشرہ کو تقسیم کرنے کے ارادے سے مغربی یورپ کو حملوں کے ہدف کے طور پر شناخت کیا تاکہ وہ اپنے مقصد کے لیے اور بھی زیادہ لوگوں کو بھرتی کر سکے۔"

حالیہ دنوں میں داعش کی طرف سے سب سے زیادہ سنگین حملے کا دعویٰ مغربی یورپ میں نہیں بلکہ مارچ 2024 میں ماسکو میں ہوا تھا، جب ایک کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اعماق میں شائع رپورٹ کے مطابق، "اسلامک اسٹیٹ کے جوانوں نے عیسائیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا، جس میں سینکڑوں ہلاک اور زخمی ہوئے۔"

میوک کا کہنا ہے کہ داعش کے حملہ آور مجرموں میں نوعمروں کی تعداد بڑھ گئی ہےتصویر: Heiko Becker/REUTERS

انٹرنیٹ کے ذریعے بنیاد پرستی کا فروغ

یہ دہشت گرد تنظیم 10 سال قبل عالمی سطح پر اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب اس کے اس وقت کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے مشرق وسطیٰ اور قرب و جوار میں "خلافت" کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ داعش اگلے سال شام اور عراق کے بڑے حصوں پر قبضہ کرتے ہوئے اپنی طاقت کے عروج پر پہنچ گئی۔ اس نے خاص طور پر وحشیانہ قتل اور سر قلم کرنے کی ویڈیوز آن لائن پوسٹ کیں۔

میوک نے کہا، "داعش اپنے انٹرنیٹ پروپیگنڈے کے ذریعے مسلسل ایسے حملوں کا مطالبہ کر رہا ہے، اور حملے کرنے کے طریقے کے بارے میں بھی واضح ہدایات دیتا رہتا ہے، جیسے کہ ہر جگہ کافروں کو مارنے کے لیے کاروں کا استعمال کرنا۔"

اسی طرح کے ایک ہولناک واقعے میں داعش کے ایک ہمدرد نے 2016 میں برلن کی کرسمس مارکیٹ میں ٹرک چڑھا دیا تھا، جس میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ داعش کو دو ہزار انیس تک مشرق وسطیٰ میں عسکری طور پر شکست ہو چکی تھی۔ یورپ میں بھی داعش کے حملوں میں تھوڑی دیر کے لیے کمی واقع ہوئی۔ تاہم، حملوں کی اس نئی لہر کے ساتھ، ایسا لگتا ہے کہ جہادی کارروائیاں واپس لوٹ آئی ہیں۔

میوک کا کہنا ہے کہ داعش کے حملہ آور مجرموں میں نوعمروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ مغربی یورپ میں گرفتار ہونے والوں میں سے دو تہائی نوعمر ہیں۔ اور ان کے لیے حملے کرنے کے جو طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں وہ بھی ان کی عمر کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ "انٹرنیٹ بنیاد پرستی اور متحرک ہونے کے ساتھ ساتھ بھرتی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔"

مارچ 2024 میں ماسکو میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھےتصویر: Sergei Karpukhin/TASS/picture alliance

امید کی کرن: بنیاد پرستی کا جلد پتہ لگانا

ماہرین مستقبل قریب میں بہتری کے امکانات کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 تک مشرق وسطیٰ میں تنازعات میں اضافہ "آنے والے برسوں تک دہشت گردی کی حرکیات کو متاثر کرتا رہے گا۔"

بہت سے ماہرین کی نظر میں، چاقو سے پاک زون بنانے کا، جیسا کہ جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیزر ارادہ رکھتی ہیں، کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق، جو شخص چاقو سے لوگوں کو مارنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے اس طرح کی پابندی سے باز آنے کا امکان نہیں ہے۔

انتہا پسندی کو روکنے اور مجرموں کی اصلاح کے لیے کام کرنے والی تنظیم وائلنس پریونشن نیٹ ورک (وی پی این) سے وابستہ تھامس میوک کے پاس اشتراک کرنے کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ وہ کہتے پیں " 7 اکتوبر کے بعد سے، کاونسلنگ ہاٹ لائنز پر کالز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ ہمیں وہ معلومات فراہم کرتا ہے جس کی ہمیں نسبتاً ابتدائی مرحلے میں بنیاد پرستی کو روکنے کی کوشش کے لیے ضرورت ہے۔"

وہ کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ مجرم اب کم عمر ہیں، اور شروع کرنے کے لیے، یہ بھی ایک موقع ہے۔ "میں اس حقیقت پر اعتماد کرسکتا ہوں کہ جو لوگ بنیاد پرست ہو جاتے ہیں، ان کے کردار میں ایک اہم تبدیلی آئے گی اور یہ کہ ان کے اردگرد کے لوگ اسے محسوس کریں گے۔"

"اور یہ ضروری ہے کہ ان تبدیلیوں کی جلد از جلد اطلاع دی جائے، مدد اور تعاون کی کوشش کی جائے کیونکہ ہر انتہا پسند منظر خاص طور پر نوجوان نسل کو اپیل کرنے اور بھرتی کرنے کی جانب راغب کرتا ہے۔ وہ اگلی نسل ہیں اور یہ وہ جگہ ہے جہاں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے کا بہترین موقع ہمارے پاس اب بھی موجود ہے۔ "

جرمنی کا داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت کا فیصلہ

01:55

This browser does not support the video element.

ج ا ⁄  ص ز(کرسٹوف ہیسلباخ)

یہ مضمون اصل میں جرمن زبان میں لکھا گیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں