1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: اے ایف ڈی کوخلاف ورزیوں پر 1.1 ملین یورو کا جرمانہ

افسر اعوان ڈی پی اے کے ساتھ
30 اگست 2025

جرمن پارلیمان کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کو 2017ء میں جرمن پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے بعد سے، سیاسی جماعتوں کے ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیوں کے لیے تقریباً 1.1 ملین ادا کرنا پڑے ہیں۔

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کا لوگو
اے ایف ڈی کو 2017ء کے بعد سے، سیاسی جماعتوں کے ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیوں کے لیے تقریباً 1.1 ملین ادا کرنا پڑے ہیں۔تصویر: Frank Hoermann/SVEN SIMON/IMAGO

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق جرمن اخبار 'دی ویلٹ‘ کے اتوار کے ایڈیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنڈس ٹاگ (جرمن پارلیمان کا ایوان زیریں) میں نمائندگی کرنے والی جماعتوں کو 2017 سے اب تک غیر قانونی عطیات قبول کرنے، مالیاتی رپورٹس میں غلط معلومات فراہم کرنے، یا پارلیمانی گروپ کے فنڈز کے غلط استعمال پر کل 1.8 ملین یورو کا جرمانہ ہوا۔ ڈی پی اے کو ان خلاف ورزیوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی۔
انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت سی ڈی یو کے برابر
اے ایف ڈی کو ’انتہاپسند‘ قرار کیوں دیا؟ امریکہ کی جرمنی پر تنقید

بنڈس ٹاگ کے مطابق، اے ایف ڈی بنیادی طور پر سوئس کمپنی 'گول اے جی‘ سے 2016 میں باڈن ورٹمبرگ اور 2017 میں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ہونے والی ریاستی انتخابات کی تشہیر کے لیے غیر قانونی عطیات وصول کرنے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ سے تقریباً 400,000 کا ایک عطیہ بھی تھا۔

بنڈس ٹاگ کے مطابق، اے ایف ڈی بنیادی طور پر سوئس کمپنی 'گول اے جی‘ سے 2016 میں باڈن ورٹمبرگ اور 2017 میں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں ہونے والی ریاستی انتخابات کی تشہیر کے لیے غیر قانونی عطیات وصول کرنے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔تصویر: dts-Agentur/picture alliance

 108,000  یورو سے زائد کا ایک اور دعوے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اے ایف ڈی نے اس فیصلے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور اب وفاقی انتظامی عدالت میں اپیل کی ہے۔

اے ایف ڈی عطیات کے ساتھ ابتدائی تجربے کی کمی کا حوالہ دیتی ہے رپورٹ کے مطابق، اس کے مقابلے میں، بنڈس ٹاگ میں نمائندگی کرنے والی دیگر چھ جماعتوں کو نمایاں طور پر کم ادائیگی کرنا پڑی۔ ان میں قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) کے ادا کردہ 200,000 یورو سے لے کر مارکیٹ کی حمایت کرنے والی فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) کے 2,300 یورو بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اس کے مقابلے میں، بنڈس ٹاگ میں نمائندگی کرنے والی دیگر چھ جماعتوں کو نمایاں طور پر کم ادائیگی کرنا پڑی۔تصویر: DesignIt/Zoonar/picture alliance

اپنے جرمانے کی بڑی رقم کی وضاحت میں، اے ایف ڈی نے اپنی مختصر پارٹی تاریخ کی طرف اشارہ کیا۔ اس کے خزانچی، کارسٹن ہوٹر نے جرمن اخبار 'دی ویلٹ‘ کو بتایا، ''خاص طور پر ابتدائی سالوں میں، اے ایف ڈی عطیات سے نمٹنے میں اس تجربے کی دولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکی جو دیگر جماعتوں نے کئی دہائیوں میں جمع کیا تھا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آج، ہر عطیے کا سختی سے جائزہ لیا جاتا ہے، جانچ کا ایک ''سکس آئیز پرنسپل‘‘ ہے اور پارٹی کی شاخوں کے لیے بھرپور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

'انتہا پسند' اے ایف ڈی پر پابندی لگ سکتی ہے؟

02:13

This browser does not support the video element.

ادارت: کشور مصطفی

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں