جرمنی: برلن میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار زخمی
3 جنوری 2025
جرمن دارالحکومت برلن میں پولیس کی ایک عمارت کے باہر جمعرات کی رات کو ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
جرمنی میں آتش بازی کے دوران مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک
دارالحکومت برلن میں حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی حفاظتی گشت پر تھے، تبھی محکمہ پولیس کی عمارت کے باڑ کے قریب ایک نامعلوم چیز پھٹ گئی۔
پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، "آج شام، تقریباً آٹھ بج کر بیس منٹ پر شمالی برلن کے وِٹیناؤ ضلع میں پولیس کی عمارت کے احاطے کی باڑ کے پاس ایک سنگین سکیورٹی واقعہ پیش آیا۔"
'ہم 2025 کو ایک بہتر سال بنا سکتے ہیں،‘ جرمن چانسلر شولس
پولیس نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ابھی تک ایک "نامعلوم چیز پھٹنے کی وجہ سے ایک ساتھی پولیس اہلکار کے چہرے اور آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان کے ساتھی اہلکار کو صوتی صدمے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فی الوقت دونوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔"
اب جرمن صدر اشٹائن مائر کے خلاف ایلون مسک کا توہین آمیز بیان
کرسمس کی تعطیلات کے دوران درجنوں اہلکار زخمی
اس دھماکے کے بارے میں ابھی مزید تفتیش جاری ہے، اس لیے پولیس حکام نے ابھی تک اس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اس بارے میں مزید وضاحت طلب کی تو پولیس کے ترجمان نے واقعے کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
یورپی یونین کے لیے نیا سال طوفانی ہو گا!
البتہ نئے سال کے موقع پر جرمنی بھر میں قانون نافذ کرنے والے 30 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد یہ نیا واقعہ پیش آیا ہے۔ ان واقعات میں سے ایک میں غیر قانونی طور پر تیار کردہ آتش بازی سے ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔
جرمنی: ماگڈے برگ حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے
سال نو کے موقع پر ہونے والی تقاریب کے دوران طاقتور آتشبازی سے منسلک واقعات میں ملک بھر میں پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
ص ز/ ج ا (اے ایف پی)