جرمنی کے دارالحکومت برلن کے برائٹ شائڈ پلاٹز پر واقع کرسمس بازار میں ایک مسلمان دہشت گرد انیس عامری نے بے دردی سے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا تھا۔ اس حملے میں تیرہ معصوم افراد کی جانیں گئیں اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ پانچ برس بعد بھی برلن کے شہریوں کے ذہنوں میں اس ہولناک واقعے کے اثرات موجود ہیں۔