1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: حکمران اتحاد سماجی انضمام کے نئے قانونی مسودے پر متفق

شمشیر حیدر4 جولائی 2016

جرمنی کی وفاقی حکومت میں شامل اتحادی پارٹیاں ملک میں سماجی انضمام سے متعلق نئے قوانین میں تبدیلوں پر متفق ہو گئی ہیں۔ ان نئے قوانین کو جمعرات سات جولائی کو پارلیمانی منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Deutsch lernen Unterricht Flüchtlinge
تصویر: picture-alliance/dpa/U. Zucchi

خبر رساں ادارے روئٹرز کی برلن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں، کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی)، نے مہاجرین اور ان کے جرمنی میں سماجی انضمام سے متعلق نئے قوانین کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔

ہمیں واپس آنے دو! پاکستانی تارکین وطن

علی حیدر کو جرمنی سے ڈی پورٹ کیوں کیا گیا؟

اتحادی جماعتوں کے ترجمان نے آج وفاقی دارالحکومت برلن میں روئٹرز کو بتایا کہ نئے قوانین میں جرمنی میں موجود مہاجرین کا سماجی انضمام یقینی بنانے کے لیے ان کی تعلیم اور کھیلوں میں شرکت پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ان مجوزہ قوانین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو مہاجرین پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے، ان کے جرمنی میں رہائشی اجازت نامے کی صرف ایک مرتبہ چھ ماہ کے لیے توسیع کی جائے گی۔ اس توسیع کا مقصد یہ بھی ہے کہ ایسے مہاجرین چھ مہینے کے توسیعی عرصے کے دوران فنی تربیت کے کسی اور کورس میں داخلہ لے سکیں۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی اقتصادی امور اور لیبر مارکیٹ کی ماہر کاٹیا ماسٹ کا کہنا تھا کہ قانونی مسودے میں یہ تبدیلی اس لیے بھی ضروری تھی کیوں کہ اندازوں کے مطابق ہر چوتھا مہاجر تربیتی پروگرام مکمل نہیں کر پائے گا۔ نئے مسودے میں چھ ماہ کی توسیع دینا اس مسئلے کا ایک ’عملی حل‘ ہے۔

سماجی انضمام کے نئے قوانین کی ایک شق کے مطابق جو تارکین وطن تین سالہ تربیتی پروگرام مکمل کر لیں گے، انہیں جرمنی میں رہنے کی یقینی اجازت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں جو تارکین وطن ان قوانین پر عمل درآمد نہیں کریں گے، انہیں جرمنی سے ملک بدر بھی کر دیا جائے گا۔

ماسٹ کا مزید کہنا تھا، ’’ہماری جماعت کی رائے میں مہاجرین کو تعلیم اور روزگار فراہم کر کے ان کا سماجی انضمام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔‘‘

انگیلا میرکل کی زیر قیادت جرمنی میں حکمران اتحادی جماعتیں مہاجرین کے سماجی انضمام سے متعلق ان نئے قوانین پر کافی عرصے سے اختلافات کا شکار تھیں۔ جماعتوں کی جانب سے اس قانونی مسودے کی منظوری کے بعد اب اسے منظوری کے لیے جمعرات کے روز جرمن پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

یورپی کمیشن نے سیاسی پناہ کے نئے قوانین تجویز کر دیے

ہزاروں پناہ گزین اپنے وطنوں کی جانب لوٹ گئے

مہاجر خاندان افغان، مسئلہ مشرقی، مسئلہ مغرب میں

03:23

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں