جرمنی: حکومتی صدارتی اُمیدوار پہلے مرحلے میں ناکام
30 جون 2010اشتہار
یوں23 ووٹوں کی کمی سے وہ صدر منتخب ہونے سے رہ گئے۔ مخلوط حکومت میں شامل یونین جماعتوں اور ایف ڈی پی کے ووٹوں کی مجموعی تعداد 644 بنتی ہے، گویا وولف کو نامزد کرنے والی جماعتوں کے بھی چوالیس ارکان نے پہلے مرحلے میں اُن کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔
پہلے مرحلے میں اپوزیشن کے صدارتی اُمیدوار یوآخم گاؤک کے حق میں 499 ووٹ ڈالے گئے، جو کہ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اور گرینز کے مشترکہ ووٹوں 460 سے 39 زیادہ رہے۔ لیفٹ پارٹی کی خاتون اُمیدوار لُوک یوخمزن کے حق میں 126 ووٹ پڑے، جو اِس جماعت کے مجموعی ووٹوں سے دو ووٹ زیادہ رہے۔
تیرہ ارکان نے اپنا حقِ رائے دہی محفوظ رکھا جبکہ ایک ووٹ ضائع ہوجانے کے سبب شمار ہی نہیں کیا گیا۔ اِس طرح صدر کے عہدے کے لئے جرمن وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر پندرہ منٹ پر دوسری مرتبہ ووٹنگ ہو رہی ہے۔
رپورٹ: امجد علی
ادارت: گوہر نذیر گیلانی