1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی: دائیں بازو کی انتہاپسند کامپیکٹ میگزین پر پابندی عائد

16 جولائی 2024

جرمن وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس میگزین نے آئینی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکام نے چار ریاستوں میں اس مشہور میگزین سے متعلق جائیدادوں کی تلاشی بھی لی ہے۔

جرمن حکام نے چار ریاستوں میں میگزین سے متعلق جائیدادوں کی تلاشی بھی لی ہے
جرمن حکام نے چار ریاستوں میں میگزین سے متعلق جائیدادوں کی تلاشی بھی لی ہےتصویر: Thomas Schulz/dpa/picture alliance

جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے منگل کے روز بتایا کہ دائیں بازو کی انتہاپسند میگزین 'کامپیکٹ' پر پابندی لگادی گئی ہے۔

وزارت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکام نے چار جرمن ریاستوں برانڈنبرگ، ہیسے، سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں میگزین سے متعلق جائیدادوں کی تلاشی لی ہے۔ وزارت نے کہا کہ چھاپوں کا مقصد میگزین کے اثاثوں اور شواہد کو ضبط کرنا تھا۔

جرمنی: سیاسی بنیادوں پر ہونے والے جرائم میں ریکارڈ اضافہ

اے ایف ڈی کو یورپی پارلیمان میں اب نئے اتحاد یوں کی تلاش

اس پابندی کا اطلاق کامپیکٹ کی ذیلی کمپنی کانسیپٹ فلم پر بھی ہوگا اور اس کی کسی بھی طرح کی سرگرمیوں پر بھی روک لگادی گئی ہے۔

میگزین پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

وزیر داخلہ نینسی فائزرنے کہا، "یہ میگزین دائیں بازو کے انتہاپسند منظر نامے کی  مرکزی ترجمان ہے۔ یہ میگزین یہودیوں، مہاجرین اور ہماری پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ناقابل بیان انداز میں نفرت کو ہوا دیتی ہے۔"

’اے ایف ڈی مشتبہ انتہا پسند گروہ‘ عدالتی فیصلہ برقرار

فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا

انہوں نے مزید کہا کہ پابندی سے عیاں ہے کہ،"ہم ان دانشوروں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں جو پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے خلاف نفرت اور تشدد کا ماحول پیدا کررہے ہیں اور ہماری جمہوری ریاست پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔"

جرمن وزیر داخلہ نے کہا،"ہمارا پیغام بالکل واضح ہے، ہم نسل پرستی کو یہ تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کہ کون جرمنی سے تعلق رکھتا ہے اور کون نہیں۔"

وفاقی دفتر برائے تحفظ آئین نے کامپیکٹ میگزین کو سن 2021 میں انتہاپسند، قوم پرست اور اقلیت مخالف قرار دیا تھا۔

جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والے کون؟

03:09

This browser does not support the video element.

کامپیکٹ میگزین کیا ہے؟

میگزین کی ہولڈنگ کمپنی Jürgen Elsässer   ہے۔ اس میگزین کی 40,000 کاپیاں شائع ہوتی ہیں اور ایک آن لائن ویڈیو چینل Compact TV  بھی ہے۔

'دائیں بازو کی انتہا پسندی سے جرمن معیشت کو ممکنہ خطرہ'

کمپنی تجارتی سامان کے لیے ایک آن لائن اسٹور بھی چلاتی ہے۔ ا س نے Björn Höcke کی تصویر والا سکّہ بھی جاری کیا تھا، جو Alternative for Germany (AfD) پارٹی سے تعلق رکھنے والے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان ہیں اور جنہیں نازی نعرہ استعمال کرنے پر حال ہی میں سزا اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

میٹا کے فیس بک اور انسٹاگرام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے نفرت انگیز تقاریرکی اشاعت پرسن 2020 میں،  کامپیکٹ میگزین کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیا تھا۔

ج ا/ ص ز (اے ایف پی، ڈی پی اے، روئٹرز، ای پی ڈی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں