جرمنی: کورونا پالیسی کے خلاف احتجاج میں ہزاروں مظاہرین شریک
18 جنوری 2022
جرمنی کے مختلف شہروں میں ہر پیر کی شام منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں شہری بدستور شرکت کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج حکومت کی کورونا پالیسیوں کے خلاف زور پکڑتے جا رہے ہیں۔
اشتہار
برلن، کولون، کوٹبس، اور روشٹاک سمیت جرمنی کے کئی دیگر شہروں کی سڑکوں پر ہر پیر کی شام ہزاروں مظاہرین حکومت کی کورونا وائرس کی روک تھام کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین نے ویکسین لازمی لگوانے کے احکامات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
پولیس کے اندازوں کے مطابق ملک گیر ریلیوں میں ستر ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی تھی۔
کووڈ ضوابط نظرانداز
ان احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ بعض مقامات پر کورونا پالیسیوں کے ناقدین کے خلاف حکومتی پالیسیوں کے حامیوں نے بھی مظاہرے کیے۔
جرمنی کے شمالی شہر روشٹاک، مشرقی شہر باؤٹسن اور کوٹبس میں کئی مظاہرین نے چہرے پر ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے کئی مظاہروں کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے کیونکہ شرکاء صحت اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔ تاہم زیادہ تر مظاہرے پر امن رہے۔
پولیس کے مطابق جرمنی کی وسطی ریاست تھیورنگیا میں 21000، جنوبی ریاست باویریا میں 14000 اور برلن میں تقریباﹰ 3000 افراد مختلف احتجاجی ریلیوں میں موجود تھے۔
ویکسین لازمی لگوانے پر غصہ
یہ مظاہرین کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لازمی لگوانے کے احکامات کی مخالفت کرتے ہیں، جو کہ جرمنی میں ابھی تک قانون کا حصہ نہیں ہے۔
’کورونا دھڑا دھڑ ہمارے لوگوں کو نگلتا جا رہا ہے‘
بھارت میں کورونا وائرس کے بحران کا سب سے زیادہ اثر ملکی قبرستانوں میں اور شمشان گھاٹوں پر نظر آ رہا ہے۔ نئی دہلی میں لاشوں کو دفنانے کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ ملک کے کئی شمشان گھاٹوں میں بھی جگہ باقی نہیں رہی۔
تصویر: Adnan Abidi/REUTERS
آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے
بھوپال سمیت کئی متاثرہ شہروں میں بہت سے شمشان گھاٹوں نے زیادہ لاشوں کو جلائے جانے کے لیے اپنی جگہ بڑھا دی ہے لیکن پھر بھی ہلاک شدگان کے لواحقین کو اپنے عزیزوں کی آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ بھوپال کے ایک شمشان گھاٹ کے انتظامی اہلکار ممتیش شرما کا کہنا تھا، ’’کورونا وائرس دھڑا دھڑ ہمارے لوگوں کو نگلتا جا رہا ہے۔‘‘
تصویر: Sunil Ghosh/Hindustan Times/imago images
گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ لاشیں
نئی دہلی کے سب سے بڑے قبرستان کے گورکن محمد شمیم کا کہنا ہے کہ وبا کے بعد سے اب تک وہاں ایک ہزار میتوں کو دفنایا جا چکا ہے، ’’گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ لاشیں دفنانے کے لیے لائی جا رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ بہت جلد جگہ کم پڑ جائے گی۔‘‘
تصویر: Adnan Abidi/REUTERS
آلات اور ادویات غیر قانونی حد تک مہنگے
ہسپتالوں میں بھی حالات انتہائی خراب ہیں۔ طبی حکام انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں مریضوں کو داخل کرنے کے لیے گنجائش بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو ہی طبی آلات اور ادویات خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مارکیٹ میں یہ آلات اور ادویات غیر قانونی حد تک مہنگے داموں بیچے جا رہے ہیں۔
تصویر: Sunil Ghosh/Hindustan Times/imago images
علاج کی سہولیات سے محروم
بہت سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی ہے۔ بہت سے شہری اپنے بیمار رشتے داروں کو لے کر ان کے علاج کے لیے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں مگر ہسپتالوں میں مریضوں کا رش اتنا ہے کہ سینکڑوں مریض علاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔
تصویر: Amarjeet Kumar Singh/Zuma/picture alliance
آکسیجن کی فراہمی کا انتظار ہی کرتے رہے
ہسپتالوں کے باہر لوگ اپنے بیمار رشتہ داروں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کے لیے منتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے بہت سے مریض اس طرح انتقال کر گئے کہ ان کے پیارے ان مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کا بےسود انتظار ہی کرتے رہے۔
تصویر: Manish Swarup/AP Photo/picture alliance
سب سے زیادہ نئی انفیکشنز کے عالمی ریکارڈ
بھارت میں نئی کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے وہاں روزانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ نئی انفیکشنز کے مسلسل عالمی ریکارڈ بنتے جا رہے ہیں۔ اتوار پچیس اپریل کو وہاں کورونا وائرس کے تقریباﹰ تین لاکھ تریپن ہزار نئے متاثرین رجسٹر کیے گئے جبکہ صرف ایک دن میں کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بھی دو ہزار آٹھ سو بارہ ہو گئی۔
ب ج، م م ( اے پی)
تصویر: Adnan Abidi/REUTERS
6 تصاویر1 | 6
ان مظاہروں نے اس وقت مزید زور پکڑ لیا جب جرمنی کے وفاقی وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ کی طرف سے آنے والے مہینوں میں ممکنہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی بات کی گئی۔ وزیر صحت کے بقول، ''ویکسین لازمی لگوانے کے قواعد کے ساتھ میں ایسے افراد کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی، نا کہ تمام افراد کے لیے آئندہ موسم بہار میں پابندیاں عائد کی جائیں۔ ‘‘
برلن کے ایک مظاہرے میں شریک ایک شخص نے بینر پر لکھا تھا، ''ویکسین لگوانے والے اور نہ لگوانے والے دونوں افراد ہی لازمی ویکسینیشن کے مخالفت کرتے ہیں۔‘‘
جرمنی میں ریکارڈ کورونا انفیکشن
دریں اثناء جرمنی میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ اومیکرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لیے ملک میں کووڈ کیسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ تاہم ابھی تک مریضوں کے ہسپتالوں میں داخلے اور اموات کی شرح میں اتنی تیزی سے اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اس امر کی ایک اہم وجہ ملک میں شہریوں کا زیادہ تعداد میں ویکسین لگوانا خیال کیا جاتا ہے۔