جرمنی سے امریکی فوج کا انخلا نیٹو کے لیے باعث تشویش
23 جولائی 2020
جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی سے فوجیوں کو ہٹانے کی امریکی دھمکی سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچے گا، تاہم مجموعی طور پر یہ نیٹو اتحاد کے لیے باعث تشویش بات ضرور ہوگی۔
اشتہار
جرمن وزیر دفاع انیگریٹ کرامپ کارین برگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن نے جرمنی سے امریکی فوجیوں کے ہٹانے کی جو دھمکی دی تھی اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تو نقصان نہیں پہنچے گا تاہم اس منصوبے سے نیٹو کے اتحادی ممالک میں ایک بحث ضرور شروع ہوگی۔
ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں جرمن وزیر دفاع نے کہا، ''اگر وہ فوجی یورپ میں ہی ٹھہرتے ہیں تب تو یہ نیٹو کے تئیں ہی ایک عزم ہوگا۔ لیکن اگر انہیں بحرالکاہل میں تعینات کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکا کی حکمت عملی بدل گئی ہے، پھر اس سے نیٹو کے اندر بحث تو چھڑے گی ہی۔''
گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کے ایک منصوبے پر دستخط کر دیے تھے جس کے مطابق ساڑھے نو ہزار فوجیوں کو جرمنی سے ہٹا لیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے یورپیئن سکیورٹی کو اور بھی مضبوطی ملے گی۔ پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے جہاں ''روسی دفاع کو طاقت ملے گی وہیں نیٹو مزید مضبوط ہوگا۔''
جون میں اس اعلان سے قبل امریکی انتظامیہ نے برلن سے دفاع پر مزید خرچ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی کو نیٹو کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کا دو فیصد بجٹ دفاع کے لیے مختص کرنا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جرمنی نے اخراجات سے متعلق اپنی یہ ذمہ داریاں پوری نہیں کیں تو امریکا جرمنی میں تعینات 34 ہزار 500 فوجیوں میں دس ہزار تک کی کمی کر دیگا۔
نیٹو اتحاد میں شامل ممالک نے 2014 میں اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ وہ 2024 تک دفاع کے لیے اپنے جی ڈی پی کی دو فیصد رقم مختص کریں گے۔ لیکن جرمنی اپنے دفاعی بجٹ میں اس ہدف سے ابھی کہیں پیچھے ہے اور فی الوقت وہ ایک اعشاریہ تین فیصد ہی خرچ کر رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر معیشت سست رفتارہے ورنہ جرمنی کی کوشش تھی کہ وہ رواں برس کے اواخر تک اپنے ہدف کے قریب تر پہنچ جائیگا۔
داعش کے خلاف برسر پیکار ایران کی کُرد حسینائیں
ایران کی تقریباﹰ دو سو کرد خواتین عراق کے شمال میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ یہ کردوں کی فورس پیش مرگہ میں شامل ہیں اور انہیں امریکی افواج کی حمایت بھی حاصل ہے۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق جب بھی داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے ایران کی ان کرد خواتین پر مارٹر گولے برسائے جاتے ہیں تو سب سے پہلے یہ ان کا جواب لاؤڈ اسپیکروں پر گیت گا کر دیتی ہیں۔ اس کے بعد مشین گنوں کا رخ داعش کے ٹھکانوں کی طرف کر دیا جاتا ہے۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
اکیس سالہ مانی نصراللہ کا کہنا ہے کہ وہ گیت اس وجہ سے گاتی ہیں تاکہ داعش کے عسکریت پسندوں کو مزید غصہ آئے، ’’اس کے علاوہ ہم ان کو بتانا چاہتی ہیں کہ ہمیں ان کا خوف اور ڈر نہیں ہے۔‘‘ تقریباﹰ دو سو ایرانی کرد خواتین ایران چھوڑ کر عراق میں جنگ کر رہی ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
یہ کرد خواتین چھ سو جنگ جووں پر مشتمل ایک یونٹ کا حصہ ہیں۔ اس یونٹ کا کردستان فریڈم پارٹی سے اتحاد ہے۔ کرد اسے ’پی اے کے‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
چھ سو جنگ جووں پر مشتمل یہ یونٹ اب عراقی اور امریکی فورسز کے زیر کنٹرول اس یونٹ کے ساتھ ہے، جو موصل میں داعش کے خلاف برسر پیکار ہے۔ کرد جنگ جووں کا اپنے ایک ’آزاد کردستان‘ کے قیام کا بھی منصوبہ ہے۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
مستقبل میں کرد جنگ جو شام، عراق، ترکی اور ایران کے چند حصوں پر مشتمل اپنا وطن بنانا چاہتے ہیں لیکن ان تمام ممالک کی طرف سے اس منصوبے کی شدید مخالفت کی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکی کرد باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
ایک کرد خاتون جنگ جو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے لڑ رہی ہیں۔ وہ سرزمین چاہیے ایران کے قبضے میں ہو یا عراق کے وہ اپنی سر زمین کے لیے ایسے ہی کریں گی۔ ان کے سامنے چاہے داعش ہو یا کوئی دوسری طاقت اوہ اپنی ’مقبوضہ سرزمین‘ کی آزادی کے لیے لڑیں گی۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
اس وقت یہ خواتین مرد کردوں کے ہم راہ عراق کے شمال میں واقع فضلیہ نامی ایک دیہات میں لڑ رہی ہیں۔ ایک بتیس سالہ جنگ جو ایوین اویسی کا کہنا تھا، ’’یہ حقیقت ہے کہ داعش خطرناک ہے لیکن ہمیں اس کی پروا نہیں ہے۔‘‘
تصویر: Reuters/A. Jadallah
ایک جنگ جو کا کہنا تھا کہ اس نے پیش مرگہ میں شمولیت کا فیصلہ اس وقت کیا تھا، جب ہر طرف یہ خبریں آ رہی تھیں کہ داعش کے فائٹرز خواتین کے ساتھ انتہائی برا سلوک کر رہے ہیں، ’’میں نے فیصلہ کیا کہ ان کو میں بھی جواب دوں گی۔‘‘
تصویر: Reuters/A. Jadallah
ان خواتین کی شمالی عراق میں موجودگی متنازعہ بن چکی ہے۔ ایران نے کردستان کی علاقائی حکومت پر ان خواتین کو بے دخل کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ سن دو ہزار سولہ میں کرد جنگ جووں کی ایرانی دستوں سے کم از کم چھ مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
ان کے مرد کمانڈر حاجر باہمانی کا کے مطابق ان خواتین کے ساتھ مردوں کے برابر سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں ان خواتین پر فخر ہے۔ ان خواتین کو چھ ہفتوں پر مشتمل سنائپر ٹریننگ بھی فراہم کی گئی ہے۔
تصویر: Reuters/A. Jadallah
10 تصاویر1 | 10
جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس سے توانائی کی سپلائی کے لیے متنازعہ نارڈ سٹریم پائپ لائن پر بات چیت کی جاسکتی ہے تاہم پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی دھمکی عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ''ہماری جرمن حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ اس سلسلے میں امریکی پابندیوں کی دھمکی عالمی قوانین کے عین مخالف ہے۔''
گیس کی فراہمی کے لیے یہ مجوزہ روسی سپلائی لائن بحیرہ بالٹک سے ہوتی ہوئی جرمنی کو توانائی مہیا کرے گی۔ لیکن امریکا کو روس اور جرمنی کے
درمیان یہ معاہدہ پسند نہیں ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پائپ لائن کی تعمیر میں جو بھی کمپنیاں شامل ہیں اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا کے ساتھ بعض مشرقی یورپی ملک بھی اس موقف کے حامی ہیں کہ اس پائپ لائن سے یورپی ممالک کا روسی گیس پر انحصار مزید بڑھ جائیگا۔ لیکن یورپی یونین نے اس حوالے سے امریکا کو پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کے بجائے اسے جرمنی سے بات چیت کرنی چاہیے۔
جرمن وزیر دفاع کا بھی یہی موقف ہے۔ ان کا کہنا ہے، ''نارڈ اسٹریم 2 پروجیکٹ پر نیٹو ارکان کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں بھی بحث چل رہی ہے۔ اس بات پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے کہ کہیں جرمنی روس کی گیس کی سپلائی پر ہی منحصر نہ ہوجائے۔ ہم نے بات چیت کے ذریعے اس تشویش کو کسی حد تک کم کردیا ہے تاہم اس معاہدے کے حوالے سے یوکرائن اور پولینڈ کے مفادات پر بھی تو بات کرنے کی ضرورت ہے۔''
امریکی وزیر دفاع اس وقت ڈنمارک کے دورے پر ہیں اور امکان ہے کہ وہ اس گیس پائپ لائن کے حوالے سے ڈنمارک کی انتظامیہ سے بھی بات چیت کریں گے۔
ص ز/ ج ا
نیٹو اتحادی بمقابلہ روس: طاقت کا توازن کس کے حق میں؟
نیٹو اتحادیوں اور روس کے مابین طاقت کا توازن کیا ہے؟ اس بارے میں ڈی ڈبلیو نے آئی آئی ایس ایس سمیت مختلف ذرائع سے اعداد و شمار جمع کیے ہیں۔ تفصیلات دیکھیے اس پکچر گیلری میں
تصویر: REUTERS
ایٹمی میزائل
روس کے پاس قریب اٹھارہ سو ایسے میزائل ہیں جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیٹو اتحادیوں کے پاس مجموعی طور پر ایسے 2330 میزائل ہیں جن میں سے دو ہزار امریکا کی ملکیت ہیں۔
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Lo Scalzo
فوجیوں کی تعداد
نیٹو اتحادیوں کے پاس مجموعی طور پر قریب پیتنس لاکھ فوجی ہیں جن میں سے ساڑھے سولہ لاکھ یورپی ممالک کی فوج میں، تین لاکھ بیاسی ہزار ترک اور قریب پونے چودہ لاکھ امریکی فوج کے اہلکار ہیں۔ اس کے مقابلے میں روسی فوج کی تعداد آٹھ لاکھ بنتی ہے۔
تصویر: picture-alliance/dpa/PAP/T. Waszczuk
ٹینک
روسی ٹینکوں کی تعداد ساڑھے پندرہ ہزار ہے جب کہ نیٹو ممالک کے مجموعی ٹینکوں کی تعداد لگ بھگ بیس ہزار بنتی ہے۔ ان میں سے ڈھائی ہزار ترک اور چھ ہزار امریکی فوج کے ٹینک بھی شامل ہیں۔
تصویر: picture alliance/dpa/F. Kästle
ملٹی راکٹ لانچر
روس کے پاس بیک وقت کئی راکٹ فائر کرنے والے راکٹ لانچروں کی تعداد اڑتیس سو ہے جب کہ نیٹو کے پاس ایسے ہتھیاروں کی تعداد 3150 ہے ان میں سے 811 ترکی کی ملکیت ہیں۔
تصویر: Reuters/Alexei Chernyshev
جنگی ہیلی کاپٹر
روسی جنگی ہیلی کاپٹروں کی تعداد 480 ہے جب کہ نیٹو اتحادیوں کے پاس تیرہ سو سے زائد جنگی ہیلی کاپٹر ہیں۔ ان میں سے قریب ایک ہزار امریکا کی ملکیت ہیں۔
تصویر: REUTERS
بمبار طیارے
نیٹو اتحادیوں کے بمبار طیاروں کی مجموعی تعداد چار ہزار سات سو کے قریب بنتی ہے۔ ان میں سے قریب اٹھائیس سو امریکا، سولہ سو نیٹو کے یورپی ارکان اور دو سو ترکی کے پاس ہیں۔ اس کے مقابلے میں روسی بمبار طیاروں کی تعداد چودہ سو ہے۔
تصویر: picture alliance/CPA Media
لڑاکا طیارے
روس کے لڑاکا طیاروں کی تعداد ساڑھے سات سو ہے جب کہ نیٹو کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں کی مجموعی تعداد قریب چار ہزار بنتی ہے۔ ان میں سے تئیس سو امریکی اور ترکی کے دو سو لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔
تصویر: picture-alliance/Photoshot
طیارہ بردار بحری بیڑے
روس کے پاس صرف ایک طیارہ بردار بحری بیڑہ ہے اس کے مقابلے میں نیٹو اتحادیوں کے پاس ایسے ستائیس بحری بیڑے ہیں۔
تصویر: picture-alliance/newscom/MC3 K.D. Gahlau
جنگی بحری جہاز
نیٹو ارکان کے جنگی بحری جہازوں کی مجموعی تعداد 372 ہے جن میں سے پچیس ترک، 71 امریکی، چار کینیڈین جب کہ 164 نیٹو کے یورپی ارکان کی ملکیت ہیں۔ دوسری جانب روس کے عسکری بحری جہازوں کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ ہے۔
نیٹو اتحادیوں کی ملکیت آبدوزوں کی مجموعی تعداد ایک سو ساٹھ بنتی ہے جب کہ روس کے پاس ساٹھ آبدوزیں ہیں۔ نیٹو ارکان کی ملکیت آبدوزوں میں امریکا کی 70 اور ترکی کی 12 آبدوزیں ہیں جب کہ نیٹو کے یورپی ارکان کے پاس مجموعی طور پر بہتر آبدوزیں ہیں۔
تصویر: Getty Images/AFP/M. Bager
دفاعی بجٹ
روس اور نیٹو کے دفاعی بجٹ کا موازنہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ روس کا دفاعی بجٹ محض 66 بلین ڈالر ہے جب کہ امریکی دفاعی بجٹ 588 بلین ڈالر ہے۔ نیٹو اتحاد کے مجموعی دفاعی بجٹ کی کل مالیت 876 بلین ڈالر بنتی ہے۔