1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی: فرینکفرٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک

9 جون 2021

فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ مقامی ہوائی اڈے، ہائی وے اور ریلوے لائن کے قریب پیش آیا تاہم بہت معمولی نقصان ہوا۔

Deutschland Gelnhausen Zwei Tote bei Flugzeugabsturz in Hessen
تصویر: Michael Seeboth/dpa/picture alliance

جرمن پولیس نے بتایا کہ منگل کے روز ہائیز صوبے کے جنوب مغرب میں واقع جیلن ہاوزین قصبے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ درختو ں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی جن کی عمر53 برس اور 67 برس تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطا بق جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، طیارہ قریبی ہوائی اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے جرمن خبررساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ طیارے کا ایمرجنسی پیرا شوٹ غالباً وقت پر کھل نہیں سکا۔ تفتیش کاروں نے پیراشوٹ کے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک چھوٹا سا دھماکہ بھی ہوا لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

مقامی خبر رساں ادارے ہیزن شاو نے عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طیارے کا یہ حادثہ سہ پہر تقریبا ً ڈھائی بجے پیش آیا۔

 حادثے کے باوجود قریب ہی واقع شاہراہ نمبر اے 66 اور ریلوے لائن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس نے بتایا کہ یہ چھوٹا طیارہ درختوں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہائی وے کے مقابل ایک چھوٹی سڑک پر جا گرا۔

حادثے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ج ا/ ص ز  (فرح بہجت)

’میں جل رہی تھی، کسی نے نہیں نکالا‘

02:20

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں