1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: ماحول پسند جماعت گرین پارٹی مقبولیت کی راہ پر

19 نومبر 2010

آج جرمنی کی ماحولياتی تحفظ کو خاص اہميت دينے والی گرين پارٹی کا سالانہ اجلاس ہو رہا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں ميں گرين پارٹی مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔

گرین پارٹی لیڈر کلاؤڈیا روتھتصویر: AP

اس سال کے جائزوں کے مطابق چانسلر مير کل کی مخلوط حکومت کے منتخب ہونے کے صرف ايک سال بعد ہی اُس کی مقبوليت کم ہوتی جا رہی ہے۔ گرين پارٹی، جو پہلے جرمنی کی ايک چھوٹی جماعت سمجھی جاتی تھی، اب عوام میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتی جا رہی ہے۔

حال ہی ميں جرمنی کے ایک معروف ٹيلی وژن چینل کی طرف سے کرائے جانے والے ایک عوامی سروے کے مطابق اس پارٹی کی حمايت 21  فيصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح، ستمبر سن 2009 کے عام انتخابات کے بعد سے اُس کی مقبوليت دوگنا ہو چکی ہے۔ يوں وہ اپوزيشن کی بڑی پارٹی سوشل ڈيمو کريٹک پارٹی يا ايس پی ڈی کی عوام ميں 28 فيصد حمايت کے قريب پہنچ رہی ہے۔

گرین پارٹی کی دو رکنی قیادت کلاؤڈیا روتھ اور چیم اوئیزدےمیر تازہ پارٹی اجلاس میں ایک بار پھر خود کو اِس عہدے کے لئے پیش کرے گیتصویر: picture alliance / dpa

آج کل چانسلر ميرکل کی کرسچن ڈيمو کريٹک یونین اور صوبے باويريا میں اُس کی ساتھی جماعت کرسچین سوشل يونين کو 37 فيصد ووٹروں کی پائيدار حمايت حاصل ہے۔ يہ دونوں ساتھی جماعتيں، فری ڈيمو کريٹک پارٹی يعنی ايف ڈی پی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت چلا رہی ہيں۔ ايف ڈی پی کے لئے يہ سال تباہ کن ثابت ہوا ہے اور اُس کی عوامی مقبوليت کم ہو کر صرف چار فيصد رہ گئی ہے۔

چانسلر ميرکل کی پارٹی کو جو خطرات لاحق ہیں، ان کا چانسلر کو بخوبی احساس بھی ہے اور انہوں نے اس ہفتے گرين پارٹی پر حملوں ميں اضافہ کر ديا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے وفادار حاميوں سے يہ کہا ہے کہ گرينز ترقی کے مخالف ہيں اور اُن کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنانے کا محض تصور ہی ديوانگی ہے۔

جرمنی ميں اس سال چھ صوبوں کے پارليمانی انتخابات ہو رہے ہيں اور گرين پارٹی ان ميں سے دو صوبوں برلن اور باڈن ورٹمبرگ ميں، ايک زمانے کی طاقتور سوشل ڈيموکريٹک پارٹی کواپنا چھوٹا ساتھی بناتے ہوئے مخلوط حکومت بنانے کی خواہشمند ہے۔

جرمنی کی موجودہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے قائدین، CSU کے ہورسٹ زے ہوفر، CDU کی انگیلا میرکل اور FDP کے گیڈو ویسٹر ویلےتصویر: AP

توقع ہے کہ گرين پارٹی کے قائدين شہر فرائی برگ ميں آج شام شروع ہونے والے اپنے سالانہ اجلاس ميں زوردار تقريريں کريں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو پارٹی اپنی ايسی پاليسياں تيار کرے گی، جو اس کے بنيادی حاميوں، متوسط طبقے کے تعليم يافتہ لوگوں کے لئے پرکشش ہيں۔

گرين پارٹی کے نظريات کا بيان آسان نہيں ہے۔ اُس نے ہميشہ ايٹمی بجلی گھروں کی مخالفت اور ماحول کے تحفظ کی حمايت کی ہے ليکن اُس کی مالی اور خارجہ پاليسی کو بيان کرنا بہت مشکل ہے۔

رپورٹ: شہاب احمد صدیقی

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں