1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سائنسجرمنی

الیکٹرک کاروں کی سولر پاور سے چارجنگ کے لیے نصف بلین یورو

8 اکتوبر 2023

اس نئے منصوبے کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو جدید چارجنگ اسٹیشنوں کی تنصیب کے لیے بارہ ہزار یورو تک کی سرمایہ کاری مہیا کی جائے گی۔ یہ سبسڈی منصوبہ ’’پہلے آئیں پہلے پائیں‘‘ کی بنیاد پر ہوگا۔

Themenbild EU Klimaziele
تصویر: Bernd Feil/MiS/IMAGO

جرمن حکومت  نے شمسی توانائی سے الیکٹرک کاروں کو چارج کرنے کے لیے ایک نئے سبسڈی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت  فوٹو وولٹک سسٹم اور سولر پاور اسٹوریج یونٹ کے حامل چارجنگ اسٹیشنوں کی خریداری اور تنصیب کے لیے پانچ سو ملین یورو کی رقم خرچ کی جائے گی۔

 وفاقی وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر (بی ایم ڈٰی وی) اور ریاستی ترقیاتی بینک( کے ایف ڈبلیو) کے مطابق رہائشی عمارتوں کے ان مالکان کے لیے 10,200 یورو تک کی سرمایہ کاری گرانٹ مہیا کی جائے گی، جن کے پاس پہلے سے ہی الیکٹرک کار ہے یا انہوں نے اس کی خریداری کے لیے آرڈر دے رکھا ہے۔

جرمن حکومت ماحول دوست ایندھن کو رواج دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہےتصویر: Action Pictures/imago images

اس ضمن میں درخواستیں منگل سےکے ایف ڈبلیو کو آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں ''پہلے آئیں، پہلے پائیں‘‘کا اصول لاگو ہو گا۔ بی ایم ڈی وی کی وزارت کے مطابق فنڈز کی زیادہ سے زیادہ رقم صرف وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں، جو اپنی گاڑی کی بیٹری کو بھی خالی ہونے دیتے ہیں۔ اس طرح بیٹری ریزرو کے ایک چھوٹے سے حصے کے طور پر کام کر سکتی ہے، جہاں سے بجلی واپس گرڈ میں جا سکتی ہے یا اگر ضرورت ہو تو اپنے گھر میں استعمال کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ جرمن حکومت ماحول دوست ایندھن کو رواج دینے کے لیے ایسے متعدد منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جن کے تحت جرمن شہریوں کو ایسی مراعات دی جاتی ہیں کہ ماحول کے لیے ضرر رساں ایندھن کا استعمال ترک کر دیں۔

ش ر⁄ ک م (ڈی پی اے)

گرمی کی شدت میں اضافہ، شمسی توانائی کی کاروں کا روشن مستقبل

01:52

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں