جرمنی میں ایک استاد پر بچوں سے جنسی زیادتی کی فرد جرم عائد
29 نومبر 2022
جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سابق استاد پر 100 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقامی استغاثہ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک سابق استاد پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔
جرمنی: ریپ متاثرین کی مدد کے لیے شواہد محفوظ کرنے کا منصوبہ
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گوئٹنگن سے تعلق رکھنے والا 47 سالہ شخص رواں برس جنوری سے زیر حراست ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جرائم 1998 سے 2021 کے آخر تک ہوئے۔
ہم کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
ملزم پر بچوں اوراپنی نگہداشت میں دیگر افراد کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ اس بارے میں جرمن حکام کو امریکی تفتیش کاروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس شخص نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلایا تھا۔ اس شخص کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے بعد ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پر ریکارڈ کیے گئے اس کے مبینہ جرائم کے اشارے مل گئے۔
برطانوی قاتل، جس نے 101 مردہ عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی
فرد جرم میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے 64 الزامات اور 14 سے 17 سال کی عمر کے نابالغ افراد کے ساتھ زیادتی کے 35 الزامات شامل ہیں۔
ٹموتھی جونز (ش ر ⁄ اب ا)