1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: ایک دن میں نئے کورونا کیسز اتنے جتنے پہلے کبھی نہیں

4 نومبر 2021

جرمنی میں ایک دن میں کورونا وائرس انفیکشنز کے تقریباﹰ چونتیس ہزار نئے کیس رجسٹر کیے گئے۔ نئے مریضوں کی یہ اتنی بڑی یومیہ تعداد ہے، جتنی کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران جرمنی میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔

germany Corona Test
جرمنی میں ایک دن میں کورونا وائرس کی تقریباﹰ چونتیس ہزار نئی انفیکشنز، اتنی زیادہ تعداد جتنی پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی تھیتصویر: Christian Ohde/CHROMORANGE/picture alliance

جرمنی یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور یہاں بھی دیگر یورپی ممالک کی طرح کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کئی ملین انسان متاثر ہو چکے اور ہزار ہا انتقال کر چکے ہیں۔ اس وبا کی گزشتہ لہروں کے بعد ملک میں نئی کورونا انفیکشنز کی تعداد مسلسل کم رہنے لگی تھی۔

جرمنی: کورونا انفیکشن بڑھ گیا، اولڈ ہوم وائرس کی لپیٹ میں

اب لیکن بدلتی ہوئی صورت حال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں رجسٹر کی گئی نئی انفیکشنز کی تعداد 33 ہزار 949 رہی، جو آج تک یومیہ بنیادوں پر اس وائرل انفیکشن کے پھیلاؤ کا نیا ریکارڈ ہے۔ گزشتہ روز جرمنی میں کووڈ انیس کے مزید 165 مریضوں کا انتقال بھی ہو گیا۔

جرمنی کے لیے یہ نئی پیش رفت اتنی اہم اور پریشان کن ہے کہ اس بارے میں اب وفاقی وزیر صحت اور تمام سولہ وفاقی صوبوں کے وزرائے صحت کے اگلے اجلاس میں بلاتاخیر مشورے کیے جائیں گے کہ اس تعداد کو جلد از جلد دوبارہ کم سے کم کیسے کیا جا سکتا ہے۔

جرمنی: موسم سرما میں کووڈ 19 کے انفیکشن میں اضافے کی پیش گوئی

ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا انفیکشن: ویکسین بے اثر ہے؟

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں جتنی نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں، وہ 18 دسمبر 2020ء کے روز ریکارڈ کی گئی آج سے پہلے تک کی سب سے بڑی تعداد (33.777 کیسز) سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

اس سے قبل ملک میں اس وبا کی تیسری لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ یومیہ کیسز کی تعداد 29 ہزار 518 رہی تھی، جو اسی سال 22 اپریل کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویکسین لگوانے سے گریز مت کریں، انگیلا میرکل

جرمنی کی تقریباﹰ 83 ملین کی مجموعی آبادی میں سے اب تک قریب 67 فیصد باشندوں کی کورونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ بہت سے جرمن شہری تاہم ابھی تک یہ ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں۔

م م / ع ح (ڈی پی اے، اے ایف پی)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں