1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں بائیس لاکھ بچوں کے غربت کا شکار ہو جانے کا خدشہ

26 جولائی 2023

بچوں اور نوجوانوں کے غربت کا شکار ہو جانے کے خطرے کا انحصار دیگر عوامل کے علاوہ ان کے والدین کی تعلیمی سطح پر بھی ہوتا ہے۔ غربت کا شکار ہو جانے کے خطرے کی کم ترین شرح اعلیٰ تعلیم یافتہ والدین کے بچوں میں پائی گئی۔

Deutschland | Symbolbild | Coronavirus | Wirtschaft
تصویر: K. Schmitt/Fotostand/imago images

گزشتہ برس جرمنی میں 18 سال سے کم عمر کے تقریباً 2.2 ملین بچوں اور نوجوانوں کوغربت کا شکار ہو جانے کا خطرے درپیش رہا۔ وفاقی جرمن دفتر شماریات نے اس بارے میں اعداد و شمار پر مبنی اپنی جو تازہ رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق بچوں اور نوجوانوں کو غربت سے کس حد تک خطرہ لاحق ہے، اس کا انحصاردیگر عوامل کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی تعلیمی سطح پر بھی ہوتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق  ایسے بچوں میں غربت کا شکار ہونے کی شرح  37.6 فیصد تھی، جن کے والدین کی تعلیمی سطح کم تھی، جیسے مثلاﹰ لوئر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ ان کی اعلیٰ ترین تعلیمی سند تھی۔

جرمنی میں کسی بھی فرد کو درپیش غربت کے شکار ہو جانے کا خطرہ ایک ایسی صورت حال کو کہا جاتا ہے، جب اس کی ماہانہ آمدنی ملک میں اوسط فی کس ماہانہ آمدنی کے 60 فیصد سے کم ہوتصویر: Michael Gstettenbauer/IMAGO

اس کے برعکس اٹھارہ سال سے کم عمر کے ایسے صرف 14.5 فیصد بچوں کو غربت کے خطرے کا سامنا رہا، جن کے والدین انٹرمیڈیٹ تک کی سطح کی تعلیم کے حامل تھے۔ اس گروپ میں ایسے والدین بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ تربیت مکمل کر رکھی تھی یا ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات پاس کر رکھے تھے۔

اسی طرح 2022ء میں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ یعنی یونیورسٹی ڈگری ہولڈرز والدین کے بچوں میں غربت کا خطرہ  صرف 6.7 فیصد تھا۔ جرمنی میں کسی بھی فرد کو درپیش غربت کے شکار ہو جانے کا خطرہ ایک ایسی صورت حال کو کہا جاتا ہے، جب اس کی ماہانہ آمدنی ملک میں اوسط فی کس ماہانہ آمدنی کے 60 فیصد سے کم ہو۔

گزشتہ برس جرمنی میں اکیلے رہنے والے کسی بھی فرد کی ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ماہانہ بنیادوں پر اوسط فی کس آمدنی 1250یورو رہی تھی۔ اسی طرح پچھلے سال کسی ایسے عام جرمن گھرانے کی انکم ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اوسط ماہانہ آمدنی 2625 یورو رہی تھی، جو دو بالغوں اور 14 برس سے کم عمر کے دو بچوں پر مشتمل تھا۔

ش ر / م م (ڈی پی اے)

امیر جرمنی میں بڑھتی غربت

02:01

This browser does not support the video element.

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں