1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتجرمنی

جرمنی میں تربیت پانے والے یوکرینی فوجیوں سے شولس کی ملاقات

26 اگست 2022

یوکرینی فوجی کے ارکان جرمنی میں گیپارڈ ٹینکوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں، جن سے چانسلر اولاف شولس نے ملاقات کی۔ انہوں نے آئندہ مہینوں میں یوکرین کو مزید بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

Schleswig-Holstein | Olaf Scholz besucht Ausbildung ukrainischer Soldaten
جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ فوجیوں کو وہ مدد فراہم کی جائے، جس کی انہیں ضرورت ہےتصویر: Marcus Brandt/dpa/picture alliance

جرمن چانسلر اولاف شولس نے جمعرات کے روز یوکرین کے فوجیوں سے ملاقات کے لیے شمالی جرمنی کا دورہ کیا اور ان کی ''ہمت'' کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ یوکرینی فوج کے ارکان شمالی ریاست شیلس وگ ہوسٹین میں جرمن ساختہ گیپارڈ ٹینکوں کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ فوجیوں کو وہ مدد فراہم کی جائے، جس کی انہیں ضرورت ہے۔

جرمنی سے بھاری ہتھیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی

 انہوں نے تربیت فراہم کرنے والے جرمن فوجیوں کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی پروگرام یوکرین کے لیے برلن کی حمایت کی ''ایک شاندار مثال'' ہے۔

چانسلر اولاف شولس نے گیپارڈ ٹینکوں کا معائنہ کرنے اور اس کے ساتھ اپنی تصویر اتارنے سے پہلے تربیت کی سربراہی کرنے والے افسران سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ جرمنی یوکرین کو دیگر بھاری ہتھیاروں کا نظام بھی فراہم کرے گا۔

یوکرین میں جنگ: جرمنی کی حکمت عملی کیا ہے؟

ان بھاری ہتھیاروں میں خود سے چلنے والے ہووٹزر، ایک ہی ساتھ متعدد راکٹ لانچرز اور آئیرز-ٹی نامی وہ دفاعی نظام شامل ہیں، جو ''پورے شہر کی فضائی حدود کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔''

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ تربیتی پروگرام یوکرین کے لیے برلن کی حمایت کی ''ایک شاندار مثال'' ہےتصویر: Steffen Kugler/Bundespresseamt/dpa/picture alliance

500 ملین یورو کی مدد کا وعدہ

جرمن چانسلر کا یہ رویہ یوکرین جنگ کے ابتدائی ہفتوں کے دوران کے ان کے رویے سے بالکل برعکس ہے۔ یوکرین جنگ کی ابتدا میں اولاف شولس پر یہ الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ شاید وہ کییف کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے بارے میں الجھن کا شکار ہیں۔

لیکن دو روز قبل ہی جرمنی نے یوکرین کو مزید 500 ملین یورو سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ جرمنی کییف کو جدید اور موثر ہتھیار اس لیے فراہم کر رہا ہے، ''کیونکہ یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف اپنے ملک، سالمیت، آزادی اور خود مختاری کے دفاع کا حق حاصل ہے۔''

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، ڈی پی اے)

ہمیں کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، جرمن وزیر خارجہ

03:28

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں